07:27 am
مشن ورلڈ کپ، شاہینوں کا پہلا امتحان وِنڈیز کے خلاف 31 مئی کو شیڈول

مشن ورلڈ کپ، شاہینوں کا پہلا امتحان وِنڈیز کے خلاف 31 مئی کو شیڈول

07:27 am

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک) بابائے کرکٹ انگلینڈ کے دیس سپر میگا ایونٹ میں فاتحانہ انٹری ڈالنے کے لیے قومی ٹیم نے تیاریاں تیز کر دیں، شاہینوں کا پہلا امتحان وِنڈیز کے خلاف اکتیس مئی کو ہو گا۔دنیا کا ہردلعزیز کھیل کرکٹ، سپر ہٹ ورلڈکپ کی شروعات ہونے کو ہیں، شاہینوں نے ناٹنگھم میں پڑاؤ ڈال لیا۔ اونچی اڑان کا جذبہ لیے تیاریاں جاری ہیں، پریکٹس کے دوران کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں خوب جان ماری، فزیکل فٹنس کے ساتھ اسپیشل
سینشنز بھی لئے۔ نفسیاتی برتری کے لیے خصوصی لیکچر بھی اٹینڈ کروائے گئے۔گوروں کی سرزمین پر ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز ہارنے والی سرفراز الیون کو وارم اپ میچ میں بھی شکست ہوئی، بنگلادیش کے خلاف پریکٹس میچ میں بارش سے سارے ارمان پانی میں بہہ گئے اور کم بیک کا خواب ادھورا رہ گیا۔

تازہ ترین خبریں