08:12 am
آئی سی سی ورلڈ کپ کے میچز کا آغاز جمعرات سے ہوگا

آئی سی سی ورلڈ کپ کے میچز کا آغاز جمعرات سے ہوگا

08:12 am

لندن : آئی سی سی ورلڈ کپ کرکٹ کا بارہواں ایڈیشن جمعرات سے انگلینڈ میں شروع ہوگا۔ انتظامات مکمل، میگا ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے انتظامیہ نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں، کرکٹ کا عالمی میلہ شروع ہونے میں صرف ایک دن باقی رہ گئے،
میگا ایونٹ میں آسٹریلوی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کریگی،ڈیڑھ ماہ جاری رہنے والے ورلڈ کپ میں 10 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پجہ آزمائی کرینگی جن میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا، میزبان انگلینڈ، پاکستان، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان، بھارت اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں۔ میگا ایونٹ میں شامل دس ٹیمیں انگلینڈ میں 11 وینیوز پر کھیلیں گی اور انکے درمیان فائنل سمیت48 میچز کھیلے جائینگے۔ عالمی کپ کا افتتاحی میچ جمرات کو میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاکستان ٹیم 31مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کریگی، یہ میچ ناٹنگھم میں کھیلا جائے گا اور پاکستان کے میعاری وقت کے مطابق دن دو بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ پاکستان کی ٹیم اپنا دوسرا وارم اپ میچ بارش کی نذر ہونے کے بعد ناٹنگھم میں پہنچ چکی ہے۔اور پریکٹس میں مصروف ہے، ٹیم کے کھلاڑی پہلے میچ میں شرکت کے لئے میدان میں اترنے کو بے تاب نظر آرہے ہیں۔ میگا ایونٹ میں شریک 10 ٹیمیں سنگل لیگ کی بنیاد پر ایک دوسرے کے خلاف ایک ایک میچ کھیلیں گی۔ ہر ٹیم پہلے مرحلے میں ایک دوسرے کے خلاف 9 میچز کھیلے گی جس کے بعد 4 بہترین ٹیمیں سیمی فائنل مرحلے کےلئے کوالیفائی کریں گی۔ میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 9 جولائی کو مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا سیمی فائنل میچ 11 جولائی کو برمنگھم میں کھیلا جائےگا۔دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان میگا ایونٹ کا فائنل میچ 14 جولائی کو لندن میں کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ انتظامیہ نے سیمی فائنلز اور فائنل میچ میں بارش کے باعث متاثر ہونے والے میچز کے لئے ریزرو ڈے بھی رکھے ہیں۔ میگا ایونٹ کا فائنل میچ 14 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں