04:57 pm
’’اب پاکستان کو ورلڈ کپ جیتنے سے کوئی نہیں روک سکتا ‘‘

’’اب پاکستان کو ورلڈ کپ جیتنے سے کوئی نہیں روک سکتا ‘‘

04:57 pm

ناٹنگھم(مانیٹرنگ ڈیسک ) ورلڈ کپ کے پہلے ہی میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے بدترین پرفارمنس کا مظاہر ہ کیا اورپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 105رنز پر پوری ٹیم ڈھیرہوگئی ، اب اس پر انگلینڈ ٹیم کے سابق کپتان اور کمنٹیٹرمائیکل وان بھی میدان میں آگئے اور گرین شرٹس کو طنز کا نشانہ بناڈالا۔ٹوئٹرپر انہوں نے لکھا کہ ”یہ روایتی پاکستان ہے ، اب کوئی شک نہیں کہ وہ ورلڈ کپ جیتیں گے“۔
اپنی ایک اور ٹوئیٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’ اب میں یہ کہوں گا ، میں چاہتا ہوں کہ انگلینڈ ورلڈ کپ جیتے ، اگر وہ ایسا نہیں کرپائی تو پھر ویسٹ انڈیز بھی اچھی ہے۔یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2019ءکے دوسرے مقابلے میںویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 7وکٹو ں سے ہرا دیا۔ ناٹنگھم کے ٹرینٹ برج گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میںپاکستان کے 106 رنز کے آسان ہدف کے تعاقب میں شے ہوپ محمد عامر کی گیند پر بڑی شاٹ کھیلتے ہوئے محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، ڈیرن براوو بغیر کوئی رن بنائے عامر کی دوسری وکٹ بنے،کرس گیل34گیندوں پر50رنز سکور کرنے کے بعد عامر کا تیسرا شکار بنے،105 رنز کا ہدف ویسٹ انڈیز نے باآسانی تین وکٹوں کے نقصان پر 14 ویں اوور میں پورا کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے تینوں وکٹیں محمد عامر نے حاصل کیں۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی ٹیم ابتداءسے ہی مشکلات کا شکار نظر آئی ۔میچ میں پاکستان کو پہلی وکٹ کا نقصان تیسرے اوور میں 17 کے مجموعی سکور پر ہوا جب امام الحق 2 رنز بنا کر شیلڈن کوٹرل کی گیند پر شائی ہوپ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے،اسکے بعد پانچویں اوور میں جب پاکستان ٹیم کا سکور 35 رنز ہوا تو دوسرے اوپنر فخر زمان آندرے رسل کی گیند پر 22 رنز بنا کر کلین بولڈ ہوگئے،حارث سہیل بھی صرف 8 رنز بنا کر آندرے رسل کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے،پاکستانی ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی سمجھے جانےوالے بابراعظم بھی وکٹوں سے باہر جاتی گیند کو کھیلنے کی کوشش میں وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے، انہوں نے 33 گیندوں پر 22 رنز کی اننگز کھیلی،75 کے مجموعی سکور پر قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد بھی 8 رنز بنا کر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے،عماد وسیم صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ شاداب خان صفر کی خفت سے دوچار ہوکر پوویلین لوٹے،حسن علی بھی صرف ایک رن بنا کر پوویلین لوٹے،محمد حفیظ بھی16رنز بنا کر شارٹ بال کا ہی شکار بنے،پاکستان کے آخری آوٹ ہونے والے کھلاڑی وہاب ریاض تھے جنہوں نے 11 گیندوں پر 18 رنز کی اننگز کھیلی،ویسٹ انڈیز کی جانب سے تھومس نے 4 جب کہ جیسن ہولڈر نے تین اور آندرے رسل نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

تازہ ترین خبریں