05:38 pm
سرفراز احمد کی بزدلی پاکستانی کرکٹ کا بیڑہ غرق کرنے لگی

سرفراز احمد کی بزدلی پاکستانی کرکٹ کا بیڑہ غرق کرنے لگی

05:38 pm

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کو عالمی کپ کے اپنے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز سے عبرتناک شکست ہو گئی ہے۔ ویسٹ انڈیز نے پاکستانی بیٹنگ لائن اپ کی دھجیاں بکھیرنے کے بعد 105رنز كکاہدف پندرہویں اوور میں تین وکٹوں پرپورا کرلیا۔پاکستانی شائقین کرکٹ شاہینوں کی اس شرمناک کارکردگی سے بھی شدید دلبرداشتہ ہیں ۔ اب ان محرکات پر غور کیا جارہا ہے جو پاکستانی ٹیم کی شکست کی وجہ بنے
۔ کرکٹ ماہرین کی رائے کے مطابق پاکستان کی ناکامی کی وجہ کپتان سرفراز احمد کے دو بزدلانہ فیصلے ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے جارح مزاج بلے باز آصف علی کو کھلانے سے گریز کیا ۔ اور دوسرا بار بار نشاندہی کے باوجود سرفراز احمد اوپر کے نمبروں پر آکر بیٹنگ کرنے سےکترا رہے ہیں ۔ نچلے نمبروں پر بیٹنگ کرتے ہوئے سرفراز نے گزشتہ کئی میچوں میں کسی بھی قابل کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔

تازہ ترین خبریں