07:51 am
انتھونی جوشوا ناک آؤٹ، ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپئن کے ٹائٹل سے محروم

انتھونی جوشوا ناک آؤٹ، ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپئن کے ٹائٹل سے محروم

07:51 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) نیویارک میں ہیوی ویٹ باکسنگ کا ہیوی مقابلہ ہوا۔ اینڈی روئز جونیئر نے برطانوی چیمپئن انتھونی جوشوا کو ناک آؤٹ کرکے ٹائٹل سے محروم کر دیا۔ روئز یہ اعزاز جیتنے والے پہلے میکسیکن باکسر بن گئے ہیں۔میڈیسن سکوائر گارڈن میں ہیوی ویٹ باکسر اینڈی رائز جونیئر اور چیمپئن انتھونی جوشوا مکے بازی کا فل سنسنی خیز ، ایکشن سے بھرپور اور طوفانی مقابلہ ہوا۔جوشوا نے برتری دکھاتے ہوئے پہلے دھاوا بولا، حریف کو
پیٹا اور نیچے گرا دیا۔ تیسرے راؤنڈ میں جونیئر نے سینئر کو گرا کر بدلا لے لیا۔ اینڈی رائز زیادہ وحشی ہو گئے اور تابڑ توڑ حملے کرنے لگے۔ہیوی ویٹ کے دفاعی چیمپئن اور ناقابل شکست جوشوا کو ساتویں راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر دیا جس کے بعد ریفری نے روئز کے حق میں فیصلہ دے دیا۔ خیال رہے کہ اینڈی روئز اس ٹائٹل کے ساتھ پہلے میکسیکن باکسر بن گئے ہیں۔

تازہ ترین خبریں