06:50 am
عالمی کپ 2019 کا سب سے بڑا میچ پاکستان بمقابلہ بھارت بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

عالمی کپ 2019 کا سب سے بڑا میچ پاکستان بمقابلہ بھارت بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

06:50 am

مانچسٹر (نیوز ڈیسک ) عالمی کپ 2019 کا سب سے بڑا میچ پاکستان بمقابلہ بھارت بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں 16 جون کو کھیلے جانے والے میچ کے موسم کے احوال اچھے دکھائی نہیں دے رہے، موسم کی پیشگوئی کرنے والی مایہ ناز ویب سائٹ کے مطابق مانچسٹر میں بارش ہونے کے امکانات موجود ہیں۔پیش گوئی کی گئی ہے کہ مانچسٹر میں کبھی ہلکی تو کبھی تیز بارش کا امکان ہے
جو عالمی کپ کے میلے کے سب سے بڑے میچ کو متاثر کر سکتا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین میچ بھی بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہے جبکہ اس سے قبل افغانستان اور سری لنکا کے مابین میچ بھی بری طرح متاثر ہوا تھا۔واضح رہے کہ رواں ماہ انگلینڈ کے بیشتر شہروں کے حوالے سے بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے جس سے عالمی کپ 2019 کے کئی میچز متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔