12:06 pm
وزیراعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت کیخلاف میچ میں کسی بھی قسم کی سیاسی حرکت سے گریز کرنے کی تلقین کردی

وزیراعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت کیخلاف میچ میں کسی بھی قسم کی سیاسی حرکت سے گریز کرنے کی تلقین کردی

12:06 pm

لاہور (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت کیخلاف میچ میں کسی بھی قسم کی سیاسی حرکت سے گریز کرنے کی تلقین کردی، قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو صرف کھیل پر توجہ مرکوز رکھنے، بھارتی کرکٹ ٹیم کے سیاسی حربوں پر توجہ نہ دینے کی ہدایت۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم ورلڈکپ میں بھارت کیخلاف میچ کے دوران جارحانہ رویہ اختیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔بھارتی ٹیم نے پلوامہ حملے کے بعد سے کھیل میں سیاست کو ملوث کرنے کی کوششیں کی ہیں۔
پہلے بھارتی ٹیم کی جانب سے فوجی ٹوپیاں پہنچ کر میچ کھیلا گیا۔ جبکہ اب بھارتی وکٹ کیپر ایم ایس دھونی بھارتی فوج کے لوگو والا گلوو پہنچ کر میچز کھیل رہے ہیں۔ اس تمام صورتحال میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے بھی بھارتی ٹیم کیخلاف میچ کے دوران جواب دینے کا فیصلہ کیا۔تاہم اس بات کی اطلاع ملنے پر وزیراعظم عمران خان نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو خصوصی پیغام بھیجا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت کیخلاف میچ میں کسی بھی قسم کی سیاسی حرکت سے گریز کرنے کی تلقین کی ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو صرف کھیل پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیئے۔ جبکہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سیاسی حربوں پر توجہ نہ دینے کی ہدایت بھی کی ہے۔دوسری جانب عالمی کپ 2019 کا سب سے بڑا میچ پاکستان بمقابلہ بھارت بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں 16 جون کو کھیلے جانے والے میچ کے موسم کے احوال اچھے دکھائی نہیں دے رہے، موسم کی پیشگوئی کرنے والی مایہ ناز ویب سائٹ کے مطابق مانچسٹر میں بارش ہونے کے امکانات موجود ہیں۔پیش گوئی کی گئی ہے کہ مانچسٹر میں کبھی ہلکی تو کبھی تیز بارش کا امکان ہے جو عالمی کپ کے میلے کے سب سے بڑے میچ کو متاثر کر سکتا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین میچ بھی بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہے جبکہ اس سے قبل افغانستان اور سری لنکا کے مابین میچ بھی بری طرح متاثر ہوا تھا۔واضح رہے کہ رواں ماہ انگلینڈ کے بیشتر شہروں کے حوالے سے بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے جس سے عالمی کپ 2019 کے کئی میچز متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

تازہ ترین خبریں

ملک آج بھی کرپشن کے سرطان کی جکڑ میں ہے۔سراج الحق 

ملک آج بھی کرپشن کے سرطان کی جکڑ میں ہے۔سراج الحق 

تحریک انصاف نے قوم پرست جماعتوں سے انتخابی اتحاد کا فیصلہ کرلیا 

تحریک انصاف نے قوم پرست جماعتوں سے انتخابی اتحاد کا فیصلہ کرلیا 

 شہباز شریف اورسلمان شہباز کی بریت کی خبر غلط اور مس رپورٹنگ ہے۔شہزاد اکبر

شہباز شریف اورسلمان شہباز کی بریت کی خبر غلط اور مس رپورٹنگ ہے۔شہزاد اکبر

ایف آئی اے شہباز خاندان کیخلاف ثبوتوں کے 5تھیلے سامنے لے آیا

ایف آئی اے شہباز خاندان کیخلاف ثبوتوں کے 5تھیلے سامنے لے آیا

ربیع الاول کا چاند7اکتوبر بروز جمعرات کو نظرآنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات 

ربیع الاول کا چاند7اکتوبر بروز جمعرات کو نظرآنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات 

 میرے دادا کہتے تھے بیٹا عوام کی خدمت ایسے کرو کہ عوام آپ کو یادرکھے۔حمزہ شہباز

میرے دادا کہتے تھے بیٹا عوام کی خدمت ایسے کرو کہ عوام آپ کو یادرکھے۔حمزہ شہباز

 ہم نے خدمت کے ریکارڈ قائم کیے اس لیے قوم نے ہم پر بار بار اعتماد کیا،رانا ثنا اللہ

ہم نے خدمت کے ریکارڈ قائم کیے اس لیے قوم نے ہم پر بار بار اعتماد کیا،رانا ثنا اللہ

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ہنگامی دورے پر امریکہ روانہ 

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ہنگامی دورے پر امریکہ روانہ 

کورونا کے بعد ڈینگی کے وار جاری ۔۔۔ سندھ اور پنجاب میں سینکڑوں کیسز رپورٹ 

کورونا کے بعد ڈینگی کے وار جاری ۔۔۔ سندھ اور پنجاب میں سینکڑوں کیسز رپورٹ 

مہنگی چینی کی درآمدگی قومی خزانے کو لوٹنے کی بڑی واردات ہے  ،شازیہ مری

مہنگی چینی کی درآمدگی قومی خزانے کو لوٹنے کی بڑی واردات ہے ،شازیہ مری

مسلم لیگ ن میں اختلافات۔۔۔۔ نائب صدر مریم نواز نے اعتراف کر لیا۔

مسلم لیگ ن میں اختلافات۔۔۔۔ نائب صدر مریم نواز نے اعتراف کر لیا۔

حکومت سندھ نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔

حکومت سندھ نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔

 ایک بار پھر بھارتی قابض فوج کے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا پردہ چاک کیا گیا۔شاہ محمود قریشی

ایک بار پھر بھارتی قابض فوج کے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا پردہ چاک کیا گیا۔شاہ محمود قریشی

 صوبے کی تاریخ میں پہلی دفعہ ہاکی لیگ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔محمود خان 

 صوبے کی تاریخ میں پہلی دفعہ ہاکی لیگ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔محمود خان