07:12 am
بلا گھمانے والے حفیظ کے مونچھیں گھمانے کا انداز شائقین کو بھاگیا

بلا گھمانے والے حفیظ کے مونچھیں گھمانے کا انداز شائقین کو بھاگیا

07:12 am

کرکٹ کے گراؤنڈ میں بال پر بلا گھمانا کھیل کا حصہ ہے اور اس میں قومی کرکٹر محمد حفیظ مہارت رکھتے ہیں لیکن آج کل وہ اپنی مونچھوں کو بھی گھما رہے ہیں اور ان کا یہ انداز سوشل میڈیا پر اتنا مقبول ہوا کہ آئی سی سی نے اپنے ورلڈکپ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اسے شیئر کیا 
جس پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔آئی سی سی نے اپنے ورلڈکپ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس حوالے سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر، کپتان سرفراز احمد اور امام الحق سمیت ننھے کرکٹ شائقین حفیظ کی مونچھیں گھمانے کے انداز کی نقل کررہے ہیں۔ویڈیو میں مکی آرتھر نے کہا کہ محمد حفیظ جس طرح بار بار اپنی مونچھوں کو ٹھیک کرتے ہیں ان کا ایک اپنا الگ ہی انداز ہے وہ فیشن کا شعور رکھتے ہیں۔سرفراز احمد سے پوچھا گیا کہ حفیظ کے لیے ایک لفظ کیا کہنا چاہیں گے تو انہوں نے کہا "پروفیسر"۔امام الحق کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ ایک بہترین کھلاڑی ہیں، وہ بہت اچھا کھیلتے ہیں اور جب بولنگ کرواتے ہیں تو بہت روانی سے کرواتے ہیں۔اس حوالے سے محمد حفیظ نے کہا کہ میرے کافی مداح میری ان مونچھوں کو اور میرے اس اسٹائل کو سراہتے ہیں، یہی وجہ ہے جو میرا اعتماد بڑھاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں