08:30 am
فرنچ اوپن: سیمی فائنل میں نڈال نے فیڈرر کو پچھاڑ دیا

فرنچ اوپن: سیمی فائنل میں نڈال نے فیڈرر کو پچھاڑ دیا

08:30 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوران دفاعی چیپمئن رافیل نڈال نے سیمی فائنل میں حریف کھلاڑی راجر فیڈرر کو پچھاڑ دیا۔فرانس کے دارالحکومت پیرس میں کھیلے جانیوالے ٹورنامنٹ کے دوران رافیل نڈال نے راجر فیڈرر کو 6-3، 6-4 اور 6-2 سے ٹھکانے لگایا، اس طرح وہ 12 ویں مرتبہ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیتنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔میچ کے بعد سپینش سٹار کا کہنا تھا کہ راجر فیڈرر کیساتھ میچ زبردست رہا، ہر بار
ان کیساتھ کھیلنا میرے لیے خوشی کا لمحہ ہے۔ میں اس زبردست میچ پر حریف کھلاڑی کو مبارکباد دیتا ہوں۔ میں اپنے پارسی دوستوں کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا۔ورلڈ نمبر ون نوواک جوکووچ اور ڈومینک تھیم کے درمیان میچ میں فتح حاصل کرنے والا کھلاڑی سپین سے تعلق رکھنے والے سپر سٹار رافیل نڈال کیساتھ فائنل کھیلے گا۔

تازہ ترین خبریں