03:44 pm
مناسب وقت نہ دینے اور کرکٹ کھیلنے پر وسیم اکرم سے اہلیہ ناخوش

مناسب وقت نہ دینے اور کرکٹ کھیلنے پر وسیم اکرم سے اہلیہ ناخوش

03:44 pm

گذشتہ روز کرکٹ کپ میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا۔جہاں میچ نہ ہونے کی وجہ سے دونوں ممالک کے کرکٹ شائقین نا خوش دکھائی دیے، وہیں اسی میچ میں کمنٹری کے لیے منتخب ہونے والے قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرام بھی شوہر سے ناخوش دکھائی دیں۔
شنیرا اکرام دراصل شوہر سے اس وقت ناراض ہوئیں جب انہوں نے اپنے شوہر کی کمنٹری روم میں ساتھی میزبانوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو دیکھی۔کرکٹ ورلڈ کپ کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے مختصر دوانیے کی ویڈیو میں وسیم اکرم کو دیگر کمٹیٹرز کے ساتھ کمرے میں کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ بارش کی وجہ سے میچ کی منسوخی کے باعث کمنٹیٹرز کمرے میں کھیل کر لطف اندوز ہو رہے ہیں۔اسی ویڈیو پر کرکٹ مداحوں نے دلچسپ تبصرے کیے جب کہ اسے درجنوں مداحوں نے ری ٹوئیٹ بھی کیا۔جب یہی ویڈیو پاکستان کے سابق کرکٹر اور کرکٹ ورلڈ کپ کے آفیشل میزبان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرام نے دیکھی تو انہوں نے اپنے شوہر کا جھوٹ سب کے سامنے رکھ دیا۔شنیرا اکرام نے ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے یہ ویڈیو دیکھنے سے قبل اپنے شوہر کو فون کیا تو انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت بہت مصروف ہیں۔سابق کرکٹر کی اہلیہ کے مطابق انہیں شوہر نے کہا کہ وہ فارغ ہوتے ہی انہیں فون کال کریں گے۔شنیرا اکرام نے شوہر کی مصروفیت پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ابھی ابھی شوہر کی کرکٹ کھیلنے کی یہ ویڈیو دیکھی ہے۔اگرچہ شنیرا اکرام نے براہ راست شوہر سے ناراضگی کا اظہار نہیں کیا، تاہم ان کی جانب سے وسیم اکرم کی ساتھی کمنٹیٹرز کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو شیئر کرنے کے انداز سے لگتا ہے کہ وہ شوہر کی جانب سے مناسب وقت نہ دیے جانے اور فارغ وقت میں کرکٹ کھیلے پر ان سے ناخوش دکھائی دیتی ہیں۔

تازہ ترین خبریں

 بجلی کی قیمت میں اضافے کی تیاریاں شروع

بجلی کی قیمت میں اضافے کی تیاریاں شروع

برطانیہ نے الطاف حسین جیسے آدمی کو پاکستان کے حوالے نہیں کیا

برطانیہ نے الطاف حسین جیسے آدمی کو پاکستان کے حوالے نہیں کیا

وزیرصحت سندھ نے تعلیمی ادارے کھولنےکی مخالفت کردی

وزیرصحت سندھ نے تعلیمی ادارے کھولنےکی مخالفت کردی

پاکستان پہلےسےکہہ رہاتھاپلوامہ حملہ ڈرامہ ہےبھارت نےگزشتہ 20سال سےدہشتگردی کاڈھونگ رچایاتھا،۔ معید یوسف 

پاکستان پہلےسےکہہ رہاتھاپلوامہ حملہ ڈرامہ ہےبھارت نےگزشتہ 20سال سےدہشتگردی کاڈھونگ رچایاتھا،۔ معید یوسف 

 تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے نام کا فیصلہ کر لیا

تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے نام کا فیصلہ کر لیا

افغانستان میں موجود امریکی فوج 20سالوں کی کم ترین سطح پر آگئی

افغانستان میں موجود امریکی فوج 20سالوں کی کم ترین سطح پر آگئی

تحریک انصاف اور ایم کیو ایم میں معاملات طے پا گئے

تحریک انصاف اور ایم کیو ایم میں معاملات طے پا گئے

سندھ میں چار ہزار افسران اور ملازمین کے خلاف کارروئی شروع

سندھ میں چار ہزار افسران اور ملازمین کے خلاف کارروئی شروع

حکومت نے نعیم بخاری کو چئیرمین پی ٹی وی کےعہدے سے ہٹا دیا

حکومت نے نعیم بخاری کو چئیرمین پی ٹی وی کےعہدے سے ہٹا دیا

کوئٹہ میں دھماکہ، دو افراد نشانہ بن گئے

کوئٹہ میں دھماکہ، دو افراد نشانہ بن گئے

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ اس لیے نہیں ہو پا رہا کیونکہ کٹہرے میں کھڑے شخص کا نام نواز شریف نہیں ہے بلکہ عمران خان ہے۔ نواز شریف 

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ اس لیے نہیں ہو پا رہا کیونکہ کٹہرے میں کھڑے شخص کا نام نواز شریف نہیں ہے بلکہ عمران خان ہے۔ نواز شریف 

   انقلابی شاعر کا نالائق بیٹا شبلی فراز شاہی گداگر بن چکا ہے،  شازیہ مری  

   انقلابی شاعر کا نالائق بیٹا شبلی فراز شاہی گداگر بن چکا ہے،  شازیہ مری  

دیر سے آنے پر گاہک کا ڈلیوری بوائے سےکھانا لینے پر انکار

دیر سے آنے پر گاہک کا ڈلیوری بوائے سےکھانا لینے پر انکار

ملائیشیا میں پی آئی اے طیارےکی قبضےکامعاملہ ۔۔ لیز پر لیے گئے طیارے کی کمپنی کا مالک اور ڈائریکٹر بھارتی نکلے

ملائیشیا میں پی آئی اے طیارےکی قبضےکامعاملہ ۔۔ لیز پر لیے گئے طیارے کی کمپنی کا مالک اور ڈائریکٹر بھارتی نکلے