07:26 pm
جان سینا ’فاسٹ اینڈ فیورس 9‘ میں کاسٹ

جان سینا ’فاسٹ اینڈ فیورس 9‘ میں کاسٹ

07:26 pm

لاس اینجلس (ویب ڈیسک)آنے والی ایکشن ڈرامہ فلم ’فاسٹ اینڈ فیورس 9‘ کے شائقین کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ اس میں مقبول اداکار اور سابق ریسلر جان سینا بھی اس بار ایکشن میں دکھائی دیں گے۔تاہم ساتھ ہی فلم کے شائقین کے لیے بری خبر یہ ہے کہ ممکنہ طور پر اس بار فلم میں ڈیون جانسن نظر نہیں آئیں گے، تاہم اس حوالے سے فوری طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔سابق ریسلر اور اداکار جان سینا نے ٹوئیٹ کے ذریعے ’فاسٹ اینڈ فیورس 9‘ کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ فلم سیریز گذشتہ 2 دہائیوں سے شائقین کو محظوظ کرتی آ رہی ہیں
۔شوبز ویب سائٹ ’ٰڈیڈ لائن‘ نے ’فاسٹ اینڈ فیورس 9‘ بنانے والی فلم پروڈکشن کمپنی یونیورسل کے حوالے سے تصدیق کی کہ جان سینا اس بار فلم میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اب تک سامنے آنے والی معلومات کے مطابق جان سینا مقبول اداکار اور سابق ریسلر ڈیون جانسن کی جگہ کاسٹ کیے جائیں گے۔اس بار فلم کی کاسٹ میں ون ڈیزل سمیت باقی دیگر ماضی کے اداکار بھی شامل ہوں گے۔’فاسٹ اینڈ فیورس 9‘ کی کہانی ڈین کیسی نے لکھی ہے جب کہ ون ڈیزل اس فلم کے پروڈیوسر بھی ہیں۔فلم کی ہدایات جسٹن لن دیں گے اور اسے آئندہ برس مئی تک ریلیز کیا جائے گا۔خیال رہے کہ فاسٹ اینڈ فیوریس‘ سیریز یونیورسل پروڈکشن کمپنی کی سب سے بڑی فلم سیریز ہے، یہ اب تک باکس آفس پر 5 بلین ڈالرز کما چکی ہے۔یہ فلم سیریز اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم سیریز میں چھٹے نمبر پر ہے۔اس سیریز کی پہلی فلم 2001 میں ریلیز کی گئی تھی، جس کی شاندار کامیابی کے بعد دوسری فلم 2 سال بعد 2003 میں ریلیز کی گئی۔پہلی دونوں فلموں کی شاندار کامیابی کے بعد سیریز کی تیسری فلم 2006 میں اور چوتھی فلم 2009 میں ریلیز کی گئی۔فاسٹ اینڈ فیورس کی پانچویں فلم کو 2011 میں ریلیز کیا گیا، جس کے 2 سال بعد 2013 میں سیریز کی چھٹی فلم ریلیز ہوئی۔ایکشن کرائم ڈرامہ فلم کی ساتویں فلم 2015 میں ریلیز ہوئی جب کہ آٹھویں فلم کو 2017 میں ریلیز کیا گیا تھا۔اب سیریز کی نویں فلم کو 2020 تک ریلیز کیے جانے کا امکان ہے جب کہ سیریز کی 10 ویں فلم 2021 تک ریلیز کی جائے گی جو ممکنہ طور پر سیریز کی آخری فلم بھی ہوگی۔اس فلم سیریز کی کہانی غیر قانونی کار ریس اور اس کے منظم کاروبار کے گرد گھومتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

نیب نے مالم جبہ کیس کی تحقیقات بند کردیں،مفتاح اسماعیل کیخلاف انکوائری کی منظوری

نیب نے مالم جبہ کیس کی تحقیقات بند کردیں،مفتاح اسماعیل کیخلاف انکوائری کی منظوری

وزیراعظم کا ایک بار پھر عوام کی کالز سننے کا فیصلہ،تاریخ بارے پتا چل گیا

وزیراعظم کا ایک بار پھر عوام کی کالز سننے کا فیصلہ،تاریخ بارے پتا چل گیا

’’جب زیادہ بارش ہوتی ہے تو زیادہ پانی آتا ہے‘‘

’’جب زیادہ بارش ہوتی ہے تو زیادہ پانی آتا ہے‘‘

نذیر چوہان کی مشکلات کم نہ ہوئیں ،ضمانت پر جیل سے نکلتے ہی ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا

نذیر چوہان کی مشکلات کم نہ ہوئیں ،ضمانت پر جیل سے نکلتے ہی ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا

45سال قبل مردہ قرار دیا گیا شخص زندہ گھر لوٹ آیا

45سال قبل مردہ قرار دیا گیا شخص زندہ گھر لوٹ آیا

کپتان بابراعظم نے ایک بار پھر پاکستانی قوم کا سرفخر سے بلند کردیا

کپتان بابراعظم نے ایک بار پھر پاکستانی قوم کا سرفخر سے بلند کردیا

وزیراعظم نے ارباب غلام رحیم کو معاون خصوصی تعینات کردیا

وزیراعظم نے ارباب غلام رحیم کو معاون خصوصی تعینات کردیا

’’جب زیادہ بارش ہوتی ہے تو زیادہ پانی آتا ہے‘‘

’’جب زیادہ بارش ہوتی ہے تو زیادہ پانی آتا ہے‘‘

مون سون بارشیں :وزیراعظم نے شہریوں اورمتعلقہ اداروں کو  خبردار کردیا

مون سون بارشیں :وزیراعظم نے شہریوں اورمتعلقہ اداروں کو خبردار کردیا

آئی ایم ایف نے پاکستان کی جی ڈی پی پروجیکشن کو درست تسلیم کرلیا

آئی ایم ایف نے پاکستان کی جی ڈی پی پروجیکشن کو درست تسلیم کرلیا

 وزیراعظم نے ارباب غلام رحیم کو معاون خصوصی تعینات کردیا

وزیراعظم نے ارباب غلام رحیم کو معاون خصوصی تعینات کردیا

اسلام آباد : شدید بارشوں کے باعث ای الیون میں سیلابی صورتحال، ایمرجنسی ریلیف کیمپ قائم

اسلام آباد : شدید بارشوں کے باعث ای الیون میں سیلابی صورتحال، ایمرجنسی ریلیف کیمپ قائم

عمران خان کی ایماء پر چوہدری یاسین کے گھر کا محاصرہ کیا گیا،بلاول بھٹوزرداری

عمران خان کی ایماء پر چوہدری یاسین کے گھر کا محاصرہ کیا گیا،بلاول بھٹوزرداری

ریاست دشمن بیانیے کے باعث(ن)لیگ کو کشمیر میں شکست ہوئی،فرخ حبیب

ریاست دشمن بیانیے کے باعث(ن)لیگ کو کشمیر میں شکست ہوئی،فرخ حبیب