08:02 pm
انگلش ٹیم کابنگلہ دیش کوجیت کے لیے 387رنز کاہدف

انگلش ٹیم کابنگلہ دیش کوجیت کے لیے 387رنز کاہدف

08:02 pm

کارڈف (ویب ڈیسک) ورلڈکپ 2019 کے 12 ویں میچ میں میزبان انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو کامیابی کیلئے 387رنز کا ہدف دیدیا ہے ۔کارڈف میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلا دیش کے کپتان مشرفی مرتضیٰ نے ٹاس جیت کر پہلے انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔بنگلہ دیش کےخلاف میچ میں انگلش اوپنرز جیسن رائے اور جونی برسٹو نے مضبوط آغاز فراہم کرتے ہوئے سنچری پارٹنرشپ بنا ڈالی،
برسٹو 51 رنز بنا کر مشرفی مرتضی کا شکار ہوئے۔جیسن رائے اور جو روٹ نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 77 رنز جوڑ کر سکور 205 تک پہنچادیا، جو روٹ 21 رنز بناکر محمد سیف الدین کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے،مجموعی سکور میں 30 رنز کے اضافے پر جیسن رائے 153 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر مہدی حسن کا شکار ہوگئے۔بٹلر اور مورگن نے چوتھی وکٹ کیلئے95رنزجوڑے جس کے بعد بٹلر64رنز بنا کر پوویلین لوٹے،این مورگن35رنز کی باری کھیلنے کے بعد مہدی حسن کا دوسرا شکار بنے،سٹوکس6رنز بنا کر مستفیض الرحمان کا شکار بنے۔دونوں ٹیمیں2 ،2 میچز کھیل چکی ہیں جن میں سے دونوں نے جنوبی افریقہ کےخلاف اپنے میچز میں فتح حاصل کی لیکن انگلینڈ کو پاکستان کے ہاتھوں 14 رنز سے جبکہ بنگلا دیش کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔آج ورلڈ کپ کے 12 ویں میچ میں دونوں ٹیمیں کارڈف کے میدان میں مدمقابل ہیں۔بنگلا دیش کے کپتان مشرفی مرتضی نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ پچ گزشتہ دو روز سے بارش کے باعث ڈھکی ہوئی ہے اس لیے انہیں امید ہے کہ ابتدائی ایک گھنٹے بولرز کو مدد ملے گی۔انگلش کپتان این مورگن کا کہنا تھا کہ وہ ٹاس ہارنے پر مایوس نہیں ہیں کیونکہ جب پچ سے گھاس ختم ہو جائے گی تو پورا دن یہ تبدیل نہیں ہو گی۔بنگلا دیش نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جب کہ انگلینڈ نے معین علی کی جگہ لیام پلنکٹ کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم کا ایک بار پھر عوام کی کالز سننے کا فیصلہ،تاریخ بارے پتا چل گیا

وزیراعظم کا ایک بار پھر عوام کی کالز سننے کا فیصلہ،تاریخ بارے پتا چل گیا

’’جب زیادہ بارش ہوتی ہے تو زیادہ پانی آتا ہے‘‘

’’جب زیادہ بارش ہوتی ہے تو زیادہ پانی آتا ہے‘‘

نذیر چوہان کی مشکلات کم نہ ہوئیں ،ضمانت پر جیل سے نکلتے ہی ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا

نذیر چوہان کی مشکلات کم نہ ہوئیں ،ضمانت پر جیل سے نکلتے ہی ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا

45سال قبل مردہ قرار دیا گیا شخص زندہ گھر لوٹ آیا

45سال قبل مردہ قرار دیا گیا شخص زندہ گھر لوٹ آیا

کپتان بابراعظم نے ایک بار پھر پاکستانی قوم کا سرفخر سے بلند کردیا

کپتان بابراعظم نے ایک بار پھر پاکستانی قوم کا سرفخر سے بلند کردیا

وزیراعظم نے ارباب غلام رحیم کو معاون خصوصی تعینات کردیا

وزیراعظم نے ارباب غلام رحیم کو معاون خصوصی تعینات کردیا

’’جب زیادہ بارش ہوتی ہے تو زیادہ پانی آتا ہے‘‘

’’جب زیادہ بارش ہوتی ہے تو زیادہ پانی آتا ہے‘‘

مون سون بارشیں :وزیراعظم نے شہریوں اورمتعلقہ اداروں کو  خبردار کردیا

مون سون بارشیں :وزیراعظم نے شہریوں اورمتعلقہ اداروں کو خبردار کردیا

آئی ایم ایف نے پاکستان کی جی ڈی پی پروجیکشن کو درست تسلیم کرلیا

آئی ایم ایف نے پاکستان کی جی ڈی پی پروجیکشن کو درست تسلیم کرلیا

 وزیراعظم نے ارباب غلام رحیم کو معاون خصوصی تعینات کردیا

وزیراعظم نے ارباب غلام رحیم کو معاون خصوصی تعینات کردیا

اسلام آباد : شدید بارشوں کے باعث ای الیون میں سیلابی صورتحال، ایمرجنسی ریلیف کیمپ قائم

اسلام آباد : شدید بارشوں کے باعث ای الیون میں سیلابی صورتحال، ایمرجنسی ریلیف کیمپ قائم

عمران خان کی ایماء پر چوہدری یاسین کے گھر کا محاصرہ کیا گیا،بلاول بھٹوزرداری

عمران خان کی ایماء پر چوہدری یاسین کے گھر کا محاصرہ کیا گیا،بلاول بھٹوزرداری

ریاست دشمن بیانیے کے باعث(ن)لیگ کو کشمیر میں شکست ہوئی،فرخ حبیب

ریاست دشمن بیانیے کے باعث(ن)لیگ کو کشمیر میں شکست ہوئی،فرخ حبیب

عمران خان شہبازشریف سے معافی مانگیں،مریم اورنگزیب

عمران خان شہبازشریف سے معافی مانگیں،مریم اورنگزیب