11:58 am
بھارتی ٹیم کو ورلڈ کپ سے واپس آجانا چاہیے،سابق کرکٹر سنیل گواسکر

سابق کرکٹر سنیل گواسکر نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر مہیندر سنگھ دھونی کی جانب سے فوج کے نشان والے دستانے پہننے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیپر کا اصل کام گیند پکڑنا ہے اور دیکھنا بھی یہی ہے کہ دھونی یہ کام کر پاتے ہیں یا نہیں اگر نہیں کر پاتے تو بھارتی ٹیم کو ورلڈ کپ سے واپس آجانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ دستانے پر کیا نشان ہے اصل چیز اچھا کھیل ہے۔
بھارتی میڈیا ہر بات کو نیشنلزم پر لے آتا ہے۔واضح رہے کہ سابق کپتان نے جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں جو گلووز استعمال کیے تھے ان پر بھارتی فوج کا نشان بنا ہوا تھا۔ کپتان نے جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں متنازعہ گلوز استعمال کیے تھے جس پر آئی سی سی نے ایکشن لیتے ہوئے انہیں اس حرکت سے باز رہنے کیلئے کہا جواب میں بھارتی بورڈ نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اعتراض مسترد کردیا تھا۔بھارتی بورڈ کے ایک عہدے دار ونود رائے کا کہنا ہے کہ دھونی کے گلوز پر نشان آرمی کا ہے اور نہ ہی اس کا کمرشل مقصد کے لیے استعمال کیا گیا ہے، تاہم گزشتہ روز آئی سی سی نے اپنی پریس ریلیز میں یہ واضح کردیا کہ قواعد و ضوابط کے تحت مذہبی، سیاسی اور لسانی تعصب کو ہوا دینے والی چیزوں کا کٹ، بیٹ اور گلوز پر استعمال نہیں کیاجاسکتا۔آئی سی سی کا واضح موقف سامنے آنے کے بعد دھونی نے بی سی سی آئی حکام کو بتا دیا ہے کہ وہ اس تنازع کو مزید ہوا نہیں دینا چاہتے اور قواعد و ضوابط کی پابندی کریں گے۔دوسری جانب پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کوبھارت کیخلاف میچ میں کسی بھی قسم کی سیاسی حرکت سے گریز کرنے کی تلقین کردی ہے، قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو صرف کھیل پر توجہ مرکوز رکھنے، بھارتی کرکٹ ٹیم کے سیاسی حربوں پر توجہ نہ دینے کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین خبریں

کون ہے جووزیراعظم کوگمراہ کررہاہے؟اپنے ہی سابق وزیرنے حکومتی رہنماء پربڑاالزام لگادیا

منی لانڈرنگ کا کیس۔۔۔!!! عدالت سے اہم خبر آگئی ،ن لیگی یہ خبر ضرور پڑھ لیں

اسلام آباد،راول ڈیم کے اسپل ویز کھول دیے گئے۔۔۔!!! وجہ کیابنی ؟ڈیم انتظامیہ نے بالآخر سب کچھ بتا دیا ،بڑی خبر آگئی

ماہ جولائی میں کتنی چیزیں مہنگی ہوئیں؟ حکومتی ادارے نے سارا کچا چٹھا کھول دیا

پاکستان کی خفیہ ایجنسی آپ کوسپورٹ کررہی ہے اورسرحدپارسے۔۔۔ سوال پوچھنے پرسہیل شاہین کاایساجواب جس سے بھارتی اینکرکی بولتی بندہوگئی

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات :وزیراعظم نے آج اہم اجلاس طلب کرلیا

اسمارٹ لاک ڈائون کی سفارش ۔۔۔!!!  مختلف سیکٹرزکی27گلیاں سیل کردیں گئیں،شہریوں کیلئے بڑی خبرآگئی

ایک مرتبہ پھرسمارٹ لاک ڈائون لگاسکتےہیں ، وزیراعلیٰ پنجاب

دوست ہو تو چین جیسا ، جو کہا کردکھایا۔۔۔!!! پاکستانیوں کیلئے شاندار تحفہ ، جان کر آپ بھی خوشی سے جھوم اُٹھیں گے

نیب نے تین سال میں بڑی مچھلیوں سےکتنے ارب روپے وصول  کیے، وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے بڑادعویٰ کردیا

محکمہ معدنیات کی ریکارڈ وصولیاں،بزدار حکومت نے ایک اور بڑی کامیابی سمیٹ لی

پنجاب کے اہم ترین شہرمیں خوفناک دھماکہ ،جانی نقصان  کی اطلاعات ،متعددافراد زخمی،امدادی کارروائیاں جاری

نیب نے بڑی مچھلیاں پکڑیں ، تین سال میں 502 ارب روپے وصول کیے،شہبازگل

اسلام آباد ،پنجاب اور بلوچستان میں تعلیمی ادارے کھل گئے،  اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیوں میں درس و تدریس کا سلسلہ ایک بار پھر شروع