02:39 pm
ورلڈ کپ کا 14واں کانٹے دار مقابلہ، بھارت نے آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر بڑا فیصلہ کرلیا

ورلڈ کپ کا 14واں کانٹے دار مقابلہ، بھارت نے آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر بڑا فیصلہ کرلیا

02:39 pm

لندن(نیوز ڈیسک) کرکٹ ورلڈ کپ 2019ءکے 14ویں میچ میں بھارت نے آسٹریلیاکیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنےکا فیصلہ کیا ہے ۔ یادرہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کرکٹ کا بارہواں ایڈیشن انگلینڈ میں شروع ہوچکا ہے، میگا ایونٹ میں ریکارڈ 5 مرتبہ کی عالمی چیمپئن اور میگا ایونٹ کی دفاعی چیمپئن آسٹریلوی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کریگی، ڈیڑھ ماہ جاری رہنے والے ورلڈ کپ میں 10 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کےلئے پنجہ آزمائی کرینگی جن میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا، میزبان انگلینڈ، پاکستان، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، سری لنکا، بنگلہ دیش،
افغانستان، بھارت اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں۔میگا ایونٹ میں شامل دس ٹیمیں انگلینڈ میں 11 وینیوز پر کھیلیں گی اور انکے درمیان فائنل سمیت48 میچز کھیلے جائینگے۔میگا ایونٹ میں شریک 10 ٹیمیں سنگل لیگ کی بنیاد پر ایک دوسرے کےخلاف ایک ایک میچ کھیلیں گی۔ ہر ٹیم پہلے مرحلے میں ایک دوسرے کے خلاف 9 میچز کھیلے گی جسکے بعد 4 بہترین ٹیمیں سیمی فائنل مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی۔آئی سی سی نے ورلڈ کپ کو کرکٹ کا سب سے بڑا جشن قرار دیا ہے جسکے مقابلے 200 ممالک میں دیکھے جائیں گے۔مجموعی طور پر نشریات دیکھنے کا وقت 13 ارب گھنٹے ہوگا، ایک ارب گھنٹے کا وقت ڈیجیٹل میڈیا پر میچز دیکھتے ہوئے بھی صرف ہوگا۔ آئی سی سی کے مطابق ٹکٹوں کیلئے مجموعی طور پر 30 لاکھ درخواستیں وصول ہوئیں، کسی ایک میچ کیلئے 4 لاکھ تک امیدوار بھی سامنے آئے، ایک لاکھ 10 ہزار خواتین اور ایک لاکھ انڈر16 بچے بھی تماشائیوں میں شامل ہوں گے، 8 فین زونز بنائے گئے ہیں۔میگا ایونٹ کو محفوظ بنانے کیلئے فول پروف انتظامات مکمل کرلئے گئے، سابق فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے 3 سال کی انتھک محنت سے حفاظتی منصوبہ تیار کیا، اقدامات کی چیمپئنز ٹرافی اور ویمنز ورلڈ کپ میں پہلے ہی آزمائش ہوچکی ہے، تمام 11 وینیوز میں دوران میچ کوئی غیر متعلقہ ڈرون بی پر نہیں مارسکے گا، ورلڈ کپ کی سکیورٹی سربراہ جل میک کریکین نے کہا ہے کہ کچھ ٹیمیں اپنے سکیورٹی ماہرین بھی ساتھ لائی ہیں، وہ بھی ہمارے انتظامات سے مطمئن ہیں، انہوں نے دعوی کیا ہے کہ 16 جون کے پاک بھارت میچ کو بھی کسی قسم کا کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 9 جولائی کو مانچسٹر میں کھیلا جائےگا۔ دوسرا سیمی فائنل میچ 11 جولائی کو برمنگھم میں کھیلا جائیگا۔ دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان میگا ایونٹ کا فائنل میچ 14 جولائی کو لندن میں کھیلا جائےگا۔ میگا ایونٹ انتظامیہ نے سیمی فائنلز اور فائنل میچ میں بارش کے باعث متاثر ہونےوالے میچز کےلئے ریزرو ڈے بھی رکھے ہیں۔ میگا ایونٹ کا فائنل میچ 14 جولائی کو کھیلا جائےگا۔

تازہ ترین خبریں

 وزیراعظم نے ارباب غلام رحیم کو معاون خصوصی تعینات کردیا

وزیراعظم نے ارباب غلام رحیم کو معاون خصوصی تعینات کردیا

اسلام آباد : شدید بارشوں کے باعث ای الیون میں سیلابی صورتحال، ایمرجنسی ریلیف کیمپ قائم

اسلام آباد : شدید بارشوں کے باعث ای الیون میں سیلابی صورتحال، ایمرجنسی ریلیف کیمپ قائم

عمران خان کی ایماء پر چوہدری یاسین کے گھر کا محاصرہ کیا گیا،بلاول بھٹوزرداری

عمران خان کی ایماء پر چوہدری یاسین کے گھر کا محاصرہ کیا گیا،بلاول بھٹوزرداری

ریاست دشمن بیانیے کے باعث(ن)لیگ کو کشمیر میں شکست ہوئی،فرخ حبیب

ریاست دشمن بیانیے کے باعث(ن)لیگ کو کشمیر میں شکست ہوئی،فرخ حبیب

عمران خان شہبازشریف سے معافی مانگیں،مریم اورنگزیب

عمران خان شہبازشریف سے معافی مانگیں،مریم اورنگزیب

 ریاست دشمن بیانیے کے باعث(ن)لیگ کو کشمیر میں شکست ہوئی،فرخ حبیب

ریاست دشمن بیانیے کے باعث(ن)لیگ کو کشمیر میں شکست ہوئی،فرخ حبیب

اسلام آباد میں سیلابی پانی گھر میں داخل ہونے سے ماں اور بچہ ڈوب کر جاں بحق

اسلام آباد میں سیلابی پانی گھر میں داخل ہونے سے ماں اور بچہ ڈوب کر جاں بحق

عمران خان کی ایماء پر چوہدری یاسین کے گھر کا محاصرہ کیا گیا،بلاول بھٹوزرداری

عمران خان کی ایماء پر چوہدری یاسین کے گھر کا محاصرہ کیا گیا،بلاول بھٹوزرداری

جمشید دستی نے پشاور میں نکاح کرلیا۔۔۔!!! لڑکی کون ،کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہے ؟ جانیں 

جمشید دستی نے پشاور میں نکاح کرلیا۔۔۔!!! لڑکی کون ،کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہے ؟ جانیں 

بجلی صارفین کیلئے ریلیف ۔۔۔!!! مہنگائی سے ستائے عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

بجلی صارفین کیلئے ریلیف ۔۔۔!!! مہنگائی سے ستائے عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

2023کے انتخابات میں سندھ کے لوگوں کا فیصلہ مختلف ہوگا، شاہ محمود قریشی کا دعویٰ

2023کے انتخابات میں سندھ کے لوگوں کا فیصلہ مختلف ہوگا، شاہ محمود قریشی کا دعویٰ

مشکل وقت میں وزیراعظم نے ایک اور انتہائی اہم فیصلہ کردیا

مشکل وقت میں وزیراعظم نے ایک اور انتہائی اہم فیصلہ کردیا

پی پی 38 سیالکوٹ میں ضمنی الیکشن کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری

پی پی 38 سیالکوٹ میں ضمنی الیکشن کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری

وزیر داخلہ شیخ رشید کا نالہ لئی کااچانک دورہ بڑا اعلان کردیا،شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

وزیر داخلہ شیخ رشید کا نالہ لئی کااچانک دورہ بڑا اعلان کردیا،شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی