05:09 pm
پی سی بی کی جانب سے کپتان سرفراز احمد کی درخواست مسترد

پی سی بی کی جانب سے کپتان سرفراز احمد کی درخواست مسترد

05:09 pm

کراچی (نیوز ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی کپتان سرفراز احمد کی درخواست مسترد کردی گئی جو 16 جون کو مانچسٹر میں ورلڈ کپ میچ کے دوران بھارت کیخلاف وکٹوں کے حصول پر مختلف انداز سے جشن منانے کی خواہش رکھتے تھے تاکہ بھارتی ٹیم کو موثر جواب دیا جائے جس نے رواں برس مارچ میں آسٹریلیا کیخلاف رانچی میں فوجی کیپس پہن کر شرکت کی تھی
۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پی سی بی نے اس واقعے کے بعد اس بارے میں آئی سی سی سے شکایت کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا لیکن گورننگ باڈی نے اس بات کی وضاحت کردی تھی کہ بی سی سی آئی نے اس بابت پہلے ہی اجازت طلب کر لی تھی۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے پاکستانی ٹیم کی جانب سے کی جانے والی حالیہ درخواست مسترد کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ان معاملات کے بجائے کرکٹ پر توجہ مرکوز رکھی جائے۔یاد رہے کہ بھارتی ٹیم کی حرکت پر پاکستان کے سابق اور حالیہ کھلاڑیوں نے بھی کڑی تنقید کی تھی کہ پڑوسی ملک کے پلیئرز کھیل میں سیاست کی آمیزش کر رہے ہیں تاہم پی سی بی نے واضح کردیا کہ ان کا ایسا کوئی قدم اٹھانے کا ارادہ نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی حکام نہیں چاہتے کہ پڑوسی ملک سے تعلقات مزید خراب ہوں جو حالیہ برسوں میں کافی کشیدہ رہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

سلیکٹرز کو کوئی سلیکٹڈ لے کر آنا ہی تھا توکوئی کام کا اچھا بندہ لاتے،نوازشریف

سلیکٹرز کو کوئی سلیکٹڈ لے کر آنا ہی تھا توکوئی کام کا اچھا بندہ لاتے،نوازشریف

وزیراعظم عمران خان نے ملک میں بڑھتی مہنگائی پر اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کر لیا۔

وزیراعظم عمران خان نے ملک میں بڑھتی مہنگائی پر اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کر لیا۔

ایران جنرل سلیمانی کا بدلہ لینے کی تیاری کررہاہے۔۔ کہاں اور کس پر وار کرے گا۔۔۔؟امریکی انٹیلی جنس رپورٹ نے ہلچل مچا دی

ایران جنرل سلیمانی کا بدلہ لینے کی تیاری کررہاہے۔۔ کہاں اور کس پر وار کرے گا۔۔۔؟امریکی انٹیلی جنس رپورٹ نے ہلچل مچا دی

ہتک عزت کا دعویٰ، عدالت نے فریقین کو طلب کر لیا

ہتک عزت کا دعویٰ، عدالت نے فریقین کو طلب کر لیا

نیب نے ایک اور ریفرنس تیار کر لیا

نیب نے ایک اور ریفرنس تیار کر لیا

حکومت کا آٹا، چینی اور گھی وتیل سستا کرنے کااعلان

حکومت کا آٹا، چینی اور گھی وتیل سستا کرنے کااعلان

فیڈرل بورڈ نے پروموشن پالیسی جاری کردی

فیڈرل بورڈ نے پروموشن پالیسی جاری کردی

نیوزی لینڈ کی کل فوج کتنی ہے؟

نیوزی لینڈ کی کل فوج کتنی ہے؟

 وزیراعظم نے کھلاڑیوں کو سب سے پہلےاچھا انسان بننے کی نصیحت کی۔شہباز گل

وزیراعظم نے کھلاڑیوں کو سب سے پہلےاچھا انسان بننے کی نصیحت کی۔شہباز گل

رات گئے حراست میں لیے گئے صحافی وارث رضا گھر پہنچ گئے

رات گئے حراست میں لیے گئے صحافی وارث رضا گھر پہنچ گئے

میں اپنے نبیﷺ سے شکایت ضرور کروں گی کہ آپ کی اُمت نے مجھے بہت ستایا ہے, باہمت لڑکی صائمہ کے ساتھ بڑا فراڈ کر دیا گیا

میں اپنے نبیﷺ سے شکایت ضرور کروں گی کہ آپ کی اُمت نے مجھے بہت ستایا ہے, باہمت لڑکی صائمہ کے ساتھ بڑا فراڈ کر دیا گیا

  شیخ محمد ڈیلا بینیالی وفات پا گئے ، انتقال کے وقت لوگوںنے چہرے پر کیا کیا معجزاتی چیز دیکھی ؟ تصاویر لنک میں 

شیخ محمد ڈیلا بینیالی وفات پا گئے ، انتقال کے وقت لوگوںنے چہرے پر کیا کیا معجزاتی چیز دیکھی ؟ تصاویر لنک میں 

سندھ حکومت نے ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کو گرفتار کرلیا۔

سندھ حکومت نے ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کو گرفتار کرلیا۔

پاکستانی تیاری کر لیں ، اگلے کچھ ہی گھنٹوں میں کیا ہونے والا ہے ؟ ہنگامی اطلاع آپ سب کیلئے

پاکستانی تیاری کر لیں ، اگلے کچھ ہی گھنٹوں میں کیا ہونے والا ہے ؟ ہنگامی اطلاع آپ سب کیلئے