02:59 pm
 بھارت نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 353 رنز کا ہدف دیدیا

بھارت نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 353 رنز کا ہدف دیدیا

02:59 pm

اوول (ویب ڈیسک )کرکٹ ورلڈکپ میں بھارت نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 353 رنز کا ہدف دیا ہے۔ لندن کے اوول گراؤنڈ میں کھیلے جارہے کرکٹ ورلڈکپ کے 14ویں میچ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارت کی جانب سے شیکھر دھون اور روہت شرما نے اننگز نے ٹیم کو 127 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں،
روہت 57 رنز بناکر کولٹر نائل کا شکار بنے۔شیکھر دھون نے کپتان ویرات کوہلی کے ساتھ ملکر 93 رنز کی شراکت قائم کی اور اپنی سنچری بھی مکمل کی، ان کی 117 رنز کی اننگز میں 16 چوکے شامل تھے، ہارڈک پانڈیا نے 27 گیندوں پر 48 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے جب کہ ایم ایس دھونی نے 14 گیندوں پر 27 رنز کی جارحانہ بیٹنگ کی۔ویرات کوہلی نے بھی 82 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ آسٹریلیا کی جانب سے مارکس اسٹونس نے 2 جب کہ پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، اور کولٹر نائل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ویرات کوہلی نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی ہے اس لیے ہم بڑا ہدف دینا چاہتے ہیں اور دوسری اننگز میں حریف پردباؤ ڈالنے کی کوشش کریں گے، ٹیم بیلنس ہےاس لیےکسی تبدیلی کی ضرورت نہیں۔ آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ ٹاس جیت کر ہم بھی بیٹنگ کرتے اور ہماری ٹیم میں بھی کوئی تبدیلی نہیں ہے۔

تازہ ترین خبریں