04:50 pm
انگلینڈ کامسلسل 7اننگز میں 300سے زائدرنز بنانےکاریکارڈ

انگلینڈ کامسلسل 7اننگز میں 300سے زائدرنز بنانےکاریکارڈ

04:50 pm

لندن (ویب ڈیسک )آسٹریلیا نے 2007 میں مسلسل چھ اننگز میں 300 سے زائد رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کیا تھا جسے انگلینڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں توڑ ڈالا ہے ۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے مسلسل 7 اننگز کے دوران 300 یا اس سے زائد رنز بنا کر یہ ریکارڈ اپنے نام کر لیاہے ۔انگلینڈ کی ٹیم نے مذکورہ ریکارڈ کا سلسلہ پاکستان کے خلاف سیریز کے دوران شروع کیا تھا جو اس نے ورلڈکپ
میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں قائم ہوا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی 5 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بارش کی نظر ہوگیا تھا تاہم دیگر 4 میچوں میں اس نے 300 سے زائد رنز اسکور کیے جس میں 2 مرتبہ ہدف کا تعاقب بھی شامل ہے۔انگلینڈ کا 7 میچوں میں اسکور 373، 359، 341، 351، 311، 334 اور 386 رنز ہے جن میں 386 بنگلہ دیش جبکہ 311 رنز جنوبی افریقہ کے خلاف اسکور کیے ، دیگر تمام مجموعے پاکستان کے خلاف بنائے۔

تازہ ترین خبریں