06:04 am
مناسب وقت نہ دینے پر وسیم اکرم سے اہلیہ شنیرا ناخوش

مناسب وقت نہ دینے پر وسیم اکرم سے اہلیہ شنیرا ناخوش

06:04 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) مناسب وقت نہ دینے اور کرکٹ کھیلنے پر وسیم اکرم سے اہلیہ ناخوش ہیں جنہوں نے کمنٹری روم میں وسیم اکرم کی کرکٹ کھیلتے ہوئے ویڈیو سوشل پر دیکھ کر ناراضی ظاہر کی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ
بارش کی وجہ سے پاکستان بمقابلہ سری لنکا میچ کی منسوخی کے باعث کمنٹیٹرز کمرے میں کھیل کر لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ جب یہی ویڈیو شنیرا اکرم نے دیکھی تو انہوں نے انکشاف کیا کہ یہ ویڈیو دیکھنے سے قبل انہوں نے اپنے شوہر کو فون کیا تو انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت بہت مصروف ہیں اور فارغ ہوتے ہی کال کریں گے۔

تازہ ترین خبریں