06:05 am
پینے کے پانی سے گاڑی دھونے پر کوہلی کو 500 روپے جرمانہ

پینے کے پانی سے گاڑی دھونے پر کوہلی کو 500 روپے جرمانہ

06:05 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو پینے کے پانی سے گاڑی دھونے پر 500 روپے کا جرمانہ کردیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی کے پڑوسی نے گروگرام میونسپل کارپوریشن میں ان کے خلاف شکایت درج کرائی جس میں کہا گیا
کہ ہزاروں لٹر پینے کے پانی کو گاڑیاں دھو کر ضائع کیا جارہا ہے۔شہری کی شکایت پر میونسپل کارپوریشن نے بھارتی کپتان پر 500 روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ بھارت اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جس کی وجہ سے وہاں پانی کی قلت کا بھی سامنا ہے۔

تازہ ترین خبریں