12:34 pm
اسد عمر کا قومی ٹیم پر طنز، محمد عامر کا سابق وزیر کے نام پیغام

سابق وزیر خزانہ اسد عمر کی جانب سے عید کی مبارکباد کی ٹوئٹ میں قومی ٹیم پر طنز کرنا قومی کرکٹر محمد عامر کو پسند نہ آیا اور انہوں نے موجودہ حکومت کے سابق وزیر کو آئینہ دکھا دیا۔بدھ کو عیدالفطر کے موقع پر سابق وزیر خزانہ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے قوم کو عید کی مبارکباد دی لیکن ساتھ ساتھ قومی ٹیم پر طنز کرنا نہ بھولے۔انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا
کہ تمام مسلمانوں کو عید مبارک. اللہ سب کی رمضان کی عبادت کو قبول کرے اور پاکستان کرکٹ ٹیم سے خصوصی درخواست ہے کہ اس خوشی کے ماحول کو کم سے کم چند دن ایسا ہی رہنے دے۔تاہم قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کو سابق وزیر کا یہ انداز پسند نہ آیا اور انہوں نے وفاقی وزیر کی ٹوئٹ کا اسی انداز میں جواب دیا۔ عامر نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ جی سر ہم پوری کوشش کریں گے، آپ لوگ بھی ایسے کام کرنا کہ پورا پاکستان ہمیشہ خوش رہے۔یاد رہے کہ قومی ٹیم نے ورلڈ کپ میں اپنے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد ایونٹ میں شاندار انداز میں واپسی کرتے ہوئے میزبان اور فیورٹ انگلینڈ کو شکست دی تھی۔ اب عیدالفطر کے تیسرے جمعہ کو پاکستانی ٹیم برسٹل میں سری لنکن ٹیم کے مدمقابل ہو گی۔

تازہ ترین خبریں

براڈ شیٹ کیس :برطانوی عدالت  کا  تحریک انصاف حکومت کوبڑا جھٹکا

ایک روز میں10لاکھ افراد کی ویکسین نیشن کا ہدف عبورکرلیا،اسد عمر

وفاقی دارالحکومت سے خاتون کی بوری بند لاش برآمد

’’م اور ش میں گھسمان کا رن پڑچکا،چچابھتیجی دست و گریباں ہیں‘‘ فردوس عاشق اعوان کی مریم نواز اور شہبازشریف پر کڑی تنقید

آج ملک کے کن کن علاقوں میں بارش ہوگی اورکہاں موسم خشک رہے گا

وزیراعظم کابغیرسود قرضوں اورغربت میں کمی کے لیے پروگرام کااعلان

سعودی عرب سے درجنوں قیدی رہائی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

ایک بار پھر ڈالر کی اونچی اڑان ،روپے کی بے قدری کردی

آزاد کشمیرقانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا،نومنتخب اراکین حلف اٹھائینگے

پاکستان ـ: کورونا سے67افرادجاں بحق،ہزاروں متاثر

پاکستان دنیا میں چوتھا سب سے زیادہ موٹر سائیکل بنانے والا ملک ہے۔ شہباز گل 

 قومی پرائش کمیٹی کا اجلاس ۔۔۔ وزیر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے 20 لاکھ ٹن گندم فوری درآمد کرنے کی ہدایت

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ۔۔۔ سندھ پولیس کو کاروائی کا اختیار دے دیا گیا

افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کا معاملہ ۔۔۔۔ افغانستان کی تحقیقاتی ٹیم پاکستان پہنچ گئی 