04:12 pm
ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ بارش کے باعث روک دیا گیا

لندن: جنوبی افریقا نے ورلڈ کپ کے 15ویں میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 7.3 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 29 رنز بنالیے تاہم بارش کے باعث میچ روک دیا گیا۔ ساؤتھ ایمپٹن کے روز باؤل گراؤنڈ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو پروٹیز اوپنرز کوئنٹن ڈی کوک اور ہاشم آملہ نے اننگز کا آغاز کیا۔ جنوبی افریقا کا مجموعی اسکور 11 تھا تو ہاشم آملہ کوٹریل کی گیند کا شکار بن گئے
اور کرس گیل کو کیچ دے بیٹھے جس کے بعد دوسری وکٹ پر ایڈن مارکرم میدان میں اترے اور 5 رنز بنانے کے بعد میدان بدر ہوگئے ۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے دونوں وکٹیں شیلڈن کوٹریل نے حاصل کیں ۔گزشتہ ماہ ون ڈے سیریز میں اسی میدان پر انگلینڈ اور پاکستان نے 373 اور 361 رنز بنائے تھے اور آج کا میچ بھی ہائی اسکورنگ ہونے کا امکان ہے۔دونوں ٹیموں میں دو دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، جنوبی افریقی ٹیم میں جے پی ڈومنی اور تیریز شمسی کی جگہ ایڈن مارکرم اور بیرون ہیڈرکس کو شامل کیا گیا ہے جب کہ ویسٹ انڈیز نے آندرے رسل اور این لیوس کی جگہ ڈیرن براوو اور کیمر روچ کو شامل کیا ہے۔پروٹیز ٹیم کوئنٹن ڈی کوک، ہاشم آملہ، کپتان فاف ڈوپلیسی، ایڈن مارکرم، ریسی وین ڈی دوسن، ڈیوڈ ملر، ایندلے پھلکوایو، کرس مورس، کگیسو رابادا، بیرون ہینڈرکس اور عمران طاہر پر مشتمل ہے۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم کرس گیل، ڈیرن براوو، شائے ہوپ، نکولس پورن، شمرون ہیٹمیر، کپتان جیسن ہولڈر، کارلوس بریتھ ویٹ، کیمر روچ، ایشلے نرس، شیلڈن کوٹریل اور اوشانے تھومس شامل ہیں۔

تازہ ترین خبریں

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سےکینیاکےچیف آف ڈیفنس کی ملاقات

ملک بھر میںموسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

خیبرپختونخوا کے اسکولوں میں اگست سے سیکنڈ شفٹ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

پی ٹی آئی کے ایم این اے نے بجٹ پر سوالات اٹھا دیے

 چودھری پرویز الٰہی کی پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات 

 نیب نیازی گٹھ جوڑ کی ناکامی کے بعد ایف آئی اے نے سیاسی انتقام کی ذمہ داری سنبھال لی۔مریم اورنگزیب 

سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی ، دو دہشت گرد گرفتار

ہمار امذہب اور کلچر  ہمیں سکھاتے ہیں کیسا لباس پہنیں لیکن اس کا زیادتی سےکوئی تعلق نہیں۔بلاول بھٹو

قطر کا پاکستان کو 10 لاکھ کورونا ویکسین فراہم کرنے کی یقین دہانی۔

بحریہ ٹاؤن کراچی میں ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 11 ملزم گرفتار

پاک فضائیہ کے 3ایئر آفیسرز کی ایئر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی

منچن آباد میں کنویں کی کھدائی کےدوران مٹی کاتودہ گرگیا، دو افراد جاں بحق

چوہدری پرویز الہیٰ آج آصف علی زرداری سے ملاقات کرینگے 

ووٹ کو عزت دو کا جھوٹا نعرہ لگانے والے ہی درحقیقت ووٹ کی عزت کو تار تار کر رہے ہیں۔فردوس عاشق اعوان