02:55 pm
بھارت کے خلاف میچ میں سرفراز کی جشن منانےکی درخواست مسترد

بھارت کے خلاف میچ میں سرفراز کی جشن منانےکی درخواست مسترد

02:55 pm

لاہور ( آن لائن ) ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد بھارت کیخلاف میچ میں وکٹوں کے حصول پر مختلف انداز سے جشن منانا چاہتے تھے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی کپتان سرفراز احمد کی درخواست مسترد کر دی گئی جو 16 جون کو مانچسٹر میں ورلڈ کپ میچ کے دوران بھارت کیخلاف وکٹوں کے حصول پر مختلف انداز سے جشن منانے کی خواہش رکھتے تھے تا کہ بھارتی ٹیم کو موثر جواب دیا جائے
جس نے رواں برس مارچ میں آسٹریلیا کیخلاف رانچی میں فوجی کیپس پہن کر شرکت کی تھی۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے پاکستانی ٹیم کی جانب سے کی جانے والی حالیہ درخواست مسترد کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ان معاملات کے بجائے کرکٹ پر توجہ مرکوز رکھی جائے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی حکام نہیں چاہتے کہ پڑوسی ملک سے تعلقات مزید خراب ہوں جو حالیہ برسوں میں کافی کشیدہ رہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں