09:40 pm
ورلڈ کپ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے 8 خوش قسمت باؤلرز

ورلڈ کپ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے 8 خوش قسمت باؤلرز

09:40 pm

کراچی(ویب ڈیسک) دنیائے کرکٹ میں کسی بھی باؤلر کیلئے ہیٹ ٹرک کرنا بہت بڑا اعزاز ہوتا ہے۔ ہیٹ ٹرک کا مطلب ہے مسلسل تین گیندوں پر تین وکٹیں حاصل کرنا۔تاریخ میں کئی ایسے باؤلرز گزرے ہیں جنہوں نے ورلڈ کپ یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ ان میں ایک پاکستانی باؤلر ثقلین مشتاق بھی ہیں، اگر قسمت وسیم اکرم پر کچھ مہربان ہوتی تو 1992ء کے ورلڈ کپ فائنل میں وہ بھی ہیٹ ٹرک کا اعزاز حاصل کر لیتے۔اب تک جن باؤلرز نے ورلڈ کپ مقابلوں میں ہیٹ ٹرک کا اعزاز حاصل کیاان کے بارے میں تفصیلات درج ذیل ہیں۔ ( چیتن شرما) 1987ء کے اپلائنس ورلڈ کپ میں چیتن شرما نے ورلڈ کپ کے ایک میچ میں ہیٹ ٹرک کرکے اپنے اوپر تنقید کرنے والوں کئ منہ بند کردئے۔بھارت نے ورلڈ کپ کا یہ میچ نیوزی لینڈ کے خلاف ناگپور میں کھیلا تھا۔ چیتن شرما نے جن تین گیندوں پر نیوزی لینڈ کے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا
ان میں کین ردرفورڈ، آئن سمتھ اور اییوین جیٹفلڈ شامل ہیں۔ ( ثقلین مشتاق) دوسرا کارنامہ پاکستان کے ثقلین مشتاق نے سرانجام دیا۔ انہوں نے 1999ء کے ورلڈ کپ میں زمبابوے کے خلاف میچ میں ہیٹ ٹرک کی۔اوول کے میدان میں تین وکٹیں ثقلین مشتاق نے حاصل کرکے پاکستان کو فتح دلا کر سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔ ثقلین نے زمبابوے کے جن تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ان میں ہنری اولنگا، ایڈم ہیکل اور پوی بنگوا شامل ہیں۔ ( چمندا واس ) سری لنکا کے سابق فاسٹ باؤلر چمندا واس نے ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز 2003ء کے ورلڈ کپ میں بنگلا دیش کے خلاف میچ میں حاصل کیا۔ یہ ورلڈ کپ جنوبی افریقا میں کھیلا گیا تھا۔انہوں نے سب سے پہلے بنگلا دیش کے حنان سرکار کو واس نے ایک زبردست ان سوئنگ بال سے آؤٹ کیا۔ اس کے بعد محمد اشرفل کو واس نے اپنی ہی گیند پر کیچ کیا اور پھر احسان الحق نے واس کی گیند پر جے وردھنے کو سلپ میں کیچ پکڑا دیا۔ (بریٹ لی) آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے فاسٹ باؤلر بریٹ لی نے 2003ء کے ورلڈ کپ میں کینیا کے خلاف میچ میں ہیٹ ٹرک کا اعزاز بھی حاصل کیا۔بریٹ لی نے کینیا کے خلاف ہیٹ ٹرک کی۔ ڈربن میں ہونے والے میچ میں بریٹ لی نے چوتھے اوور میں کینیا کے تین کھلاڑی تین رن آؤٹ کئے۔ جن میں کینیڈی اوتینو، برسیجال پٹیل اور ڈیوڈ اوبایا شامل ہیں۔ ( لیستھ ملنگا) 2007ء کے ورلڈ کپ میں سری لنکا کے لیستھ ملنگا نے جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں ہیٹ ٹرک کا اعزاز اپنے نام کیا۔ ملنگا نے اس میچ میں مجموعی طور پر 4 وکٹیں حاصل کیں۔انہوں نے شان پولاک، اینڈریو ہال اور جیک کیلس کو آؤٹ کیا۔ پھر ملنگا نے مخایا نتنی کو بھی پیولین کی راہ دکھائی، لیکن ہیٹ ٹرک کرنے کے باوجود سری لنکا جنوبی افریقا کو شکست نہ دے سکا۔( کیمر روش)کیمر روش وہ پہلے ویسٹ انڈین باؤلر تھے جنہوں نے 2011ء کے ورلڈ کپ میں ہیٹ ٹرک کا اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے یہ کارنامہ ہالینڈ کے خلاف میچ میں حاصل کیا۔کیمر روش نے پیٹر سیلر اور برنارڈ کوٹس کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا اور پھر بیرنڈ ویسٹ ڈکس کی مڈل سٹمپ اڑا دی۔ اس طرح انہوں نے اپنی ٹیم کو یادگار فتح دلائی۔ (لیستھ ملنگا) 2011ء کا ورلڈ کپ بھارت اور پاکستان میں کھیلا گیا تھا۔ سری لنکا کے لیستھ ملنگا نے اس ورلڈ کپ میں بھی ہیٹ ٹرک کر کے ایک مثال قائم کر دی۔ اس بار ملنگا نے یہ کارنامہ کینیا کے خلاف سرانجام دیا۔ملنگا پہلے باؤلر تھے جنہوں نے ورلڈ کپ کے میچوں میں دو بار ہیٹ ٹرک کی ۔ ان کا پہلا شکار تینمے مشرا تھے جسے انہوں نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ یہ ملنگا کے ساتویں اوور کی آخری گیند تھی۔ آٹھویں اوور میں انہوں نے ایک جیسی دو گیندیں کرائیں اور ان دو گیندون پر ملنگا نے پیٹراونگوڈنو اور سیشم گوشے کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ( اسٹیون فن) 2015ء کا ورلڈ کپ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں منعقد ہوا تھا۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے میچ میں انگلش باؤلر اسٹیون فن نے آخری اوور میں ہیٹ ٹرک کا اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے پہلے براڈ ہیڈن کو آؤٹ کیا۔ فن کی گیند پر سٹیورٹ براڈ نے ہیڈن کا کیچ لیا۔ اسٹیون فن کی اگلی گیند پر جوئے روٹ نے لانگ آف پرگلین میکسویل کا کیچ لے لیا اور پھر اس سے اگلی گیند پر اسٹیون فن نے مچل جانسن کو جیمز اینڈرسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔(جے پی ڈمنی)جنوبی افریقا کے جے پی ڈمنی نے 2015ء کے ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف کواٹرز فائنل میچ میں ہیٹ ٹرک کی۔یہ ورلڈ کپ کی نویں ہیٹ ٹرک تھی۔ 18 مارچ 2015ء کو سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں ڈمنی نے اپنے آٹھویں اوور کی آخری گیند پر اینجلیو میتھوس کو آؤٹ کیا۔ اس کے بعد ڈمنی کا دوسرا شکار نوون کلوسکیرا تھے۔یہ ڈمنی کا نواں اوور تھا جب انہوں نے میتھوس کو پیولین بھیجا۔ ان کی گیند پر ڈی کوک نے میتھوس کا ایک بڑا اچھا کیچ پکڑا۔ اس کے بعد ڈمنی نے ہیٹ ٹرک بال پھینکی اور تھارنڈو کوشل کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا۔

تازہ ترین خبریں

قطر کا پاکستان کو 10 لاکھ کورونا ویکسین فراہم کرنے کی یقین دہانی۔

قطر کا پاکستان کو 10 لاکھ کورونا ویکسین فراہم کرنے کی یقین دہانی۔

بحریہ ٹاؤن کراچی میں ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 11 ملزم گرفتار

بحریہ ٹاؤن کراچی میں ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 11 ملزم گرفتار

پاک فضائیہ کے 3ایئر آفیسرز کی ایئر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی

پاک فضائیہ کے 3ایئر آفیسرز کی ایئر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی

منچن آباد میں کنویں کی کھدائی کےدوران مٹی کاتودہ گرگیا، دو افراد جاں بحق

منچن آباد میں کنویں کی کھدائی کےدوران مٹی کاتودہ گرگیا، دو افراد جاں بحق

چوہدری پرویز الہیٰ آج آصف علی زرداری سے ملاقات کرینگے 

چوہدری پرویز الہیٰ آج آصف علی زرداری سے ملاقات کرینگے 

ووٹ کو عزت دو کا جھوٹا نعرہ لگانے والے ہی درحقیقت ووٹ کی عزت کو تار تار کر رہے ہیں۔فردوس عاشق اعوان

ووٹ کو عزت دو کا جھوٹا نعرہ لگانے والے ہی درحقیقت ووٹ کی عزت کو تار تار کر رہے ہیں۔فردوس عاشق اعوان

ویکسین کی سپلائی کا ذمہ وفاقی حکومت کے پاس ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ

ویکسین کی سپلائی کا ذمہ وفاقی حکومت کے پاس ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ

سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے ایک ہزار ارب روپے ملک میں آنا وزیراعظم پر اعتماد کا مظہر ہے۔فواد چوہدری

سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے ایک ہزار ارب روپے ملک میں آنا وزیراعظم پر اعتماد کا مظہر ہے۔فواد چوہدری

سندھ سرکار ہر چیز کی ذمہ داری وفاق پر ڈال کر عوام کے قہر سے بچ پائے گی؟ ایبسلوٹلی ناٹ۔ شہبازگل

سندھ سرکار ہر چیز کی ذمہ داری وفاق پر ڈال کر عوام کے قہر سے بچ پائے گی؟ ایبسلوٹلی ناٹ۔ شہبازگل

وفاقی کابینہ کا اجلاس ۔۔۔ اسلم خان کی بحیثیت پی آئی اے چیئرمین تقرری کی منظوری دے دی گئی

وفاقی کابینہ کا اجلاس ۔۔۔ اسلم خان کی بحیثیت پی آئی اے چیئرمین تقرری کی منظوری دے دی گئی

پاکستان پیپلز پارٹی نے  خواتین کے لباس سے متعلق  وزیراعظم۔کے بیان کو غیر زمہ دارانہ قرار دیا ہے

پاکستان پیپلز پارٹی نے خواتین کے لباس سے متعلق وزیراعظم۔کے بیان کو غیر زمہ دارانہ قرار دیا ہے

وزیر اعظم عمران خان خواتین کو بااختیار بنانا چاہتے ہیں، زرتاج گل

وزیر اعظم عمران خان خواتین کو بااختیار بنانا چاہتے ہیں، زرتاج گل

سندھ میں سی این جی اسٹیشن ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کااعلان

سندھ میں سی این جی اسٹیشن ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کااعلان

آبی بحران :مسلم لیگ(ق) کا حکومت سے کالا باغ ڈیم بنانے کا مطالبہ

آبی بحران :مسلم لیگ(ق) کا حکومت سے کالا باغ ڈیم بنانے کا مطالبہ