09:40 am
محمد حفیظ نے ساتھی کھلاڑیوں سے ایسا کیوں کہا؟

محمد حفیظ نے ساتھی کھلاڑیوں سے ایسا کیوں کہا؟

09:40 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز محمد حفیظ نے کہا ہے کہ آسٹریلیا سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں بلکہ انگلینڈ کیخلاف حاصل ہونے والی فتح کا اعتماد لے کر ہی میدان میں اتریں اور بہترین کھیل پیش کریں۔محمد حفیظ نے انگلینڈ کیخلاف میچ میں عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے 62 گیندوں پر 84 رنز بناتے ہوئے جیت میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ ان کی بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 348 رنز بنائے اور پاکستان کو 14 رنز سے فتح ملی جس سے ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں پہلے میچ میں شکست سے متزلزل ہونے والا اعتماد بھی بحال ہوا۔محمد حفیظ کا کہنا ہے
کہ ”میرے خیال سے تمام 10 ٹیمیں ہی قابل شکست ہیں۔ اگر آپ انگلینڈ کو دیکھیں تو وہ بہت ہی اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں اور لوگ سوچ رہے تھے کہ انہیں شکست دینا بہت ہی مشکل ہو گا۔ لیکن تمام ٹیمیں ہی قابل شکست ہیں، اگر آپ ہماری اگلی حریف ٹیم آسٹریلیا کی بات کریں تو وہ بھی بہت اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں مگر انہیں بھی شکست دی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ”ہاں! آسٹریلیا کیخلاف ہمارا ریکارڈ کچھ زیادہ اچھا نہیں ہے کیونکہ وہ بہت مشکل کرکٹ کھیلتے ہیں لیکن ہر دن ایک سا نہیں ہوتا۔ یہ ورلڈکپ ہے اور انگلینڈ کیخلاف فتح کے بعد ہمیں مومینٹم ملا ہے۔ سری لنکا کیخلاف میچ منسوخ ہونا بہت مایوس کن تھا لیکن موسم کے بارے میں کچھ نہیں کر سکتے اس لئے ہم بھی آگے بڑھ گئے ہیں، لیکن مجھے یقین ہے جب ہم دوبارہ میچ کھیلیں گے تو بالکل ویسی کارکردگی ہی دکھائیں گے جیسی انگلینڈ کیخلاف دکھائی۔

تازہ ترین خبریں