02:04 pm
پاک بھارت ورلڈ کپ میچ بھی بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

پاک بھارت ورلڈ کپ میچ بھی بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

02:04 pm

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ کپ 2019کے سلسلے کا سب سے بڑا میچ پاکستان اور بھارت کے مابین 16جون کو کھیلا جانا ہے لیکن موسم کے تیور دیکھتے ہوئےیہ میچ بھی خطرات میں گھر گیا ہے۔پاکستان اور بھارت کے میچ دوران بارش کی پیشگوئی کر دی گئی ہے۔
موسم کی پیشگوئی کرنے والی ایک معروف ویب سائٹ کے مطابق مانچسٹر میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اور 16 جون کو بھی بارش ہونے کے 50 فیصد امکانات ہیں جس سے میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

تازہ ترین خبریں