06:09 am
پاکستان کو ورلڈ کپ میں آج ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کا سامنا، بارش کی پیشگوئی

پاکستان کو ورلڈ کپ میں آج ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کا سامنا، بارش کی پیشگوئی

06:09 am

ٹاؤنٹن (نیوز ڈیسک ) ورلڈکپ 2019 میں پاکستان ٹیم اپنے چوتھے میچ میں آج آسٹریلیا کے خلاف مقابلے کے لئے میدان میں اترے گی۔ میچ ٹاؤنٹن میں کھیلا جائے گا جوکہ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔ٹاؤنٹن میں رم جھم جاری ہے جس سے میچ متاثر ہونے کا امکان ہے۔ خراب موسم کے باعث کھلاڑیوں نے انڈور پریکٹس کی۔ کرکٹ دیوانے بارش تھمنے کے لئے خصوصی دعائیں کر رہے ہیں
۔اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کی چوتھی پوزیشن ہے جبکہ گرین شرٹس ساتویں نمبر پر ہے۔پاکستان نے اب تک میگا ایونٹ میں دو میچز کھیلے ہیں جس میں ویسٹ انڈیز کیخلاف شکست اور میزبان انگلینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کر رکھی ہے۔پاکستان کا سری لنکا کےخلاف تیسرا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا۔ جس پر دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا تھا۔یاد رہے عالمی کپ مقابلوں میں دونوں ٹیمیں اب تک ایک دوسرے کے خلاف نو میچ کھیل چکی ہیں جن میں سے چار پاکستان اور پانچ آسٹریلیا نے جیتے ہیں۔مجموعی طور پر پاکستان اور آسٹریلیا کے 100 ایک روزہ میچ ہو چکے ہیں۔ ان 100 میں صرف 32 میچ ہی پاکستان اپنے نام کر سکا جب کہ 67 میچ آسٹریلیا کے نام رہے اور ایک میچ برابر رہا۔

تازہ ترین خبریں