07:32 am
ورلڈ کپ میں پاکستان آسٹریلیا کے لئے ہمیشہ ہی مشکل حریف ثابت ہوا

ورلڈ کپ میں پاکستان آسٹریلیا کے لئے ہمیشہ ہی مشکل حریف ثابت ہوا

07:32 am

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا کی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ کہتے ہیں کہ وہ پاکستان جا کر کھیلنے کی خواہش رکھتے ہیں تاہم اس بارے میں کوئی بھی فیصلہ بورڈ کو کرنا ہے۔ انھوںنے کہا کہ میگاایونٹ میں پاکستان ہمیشہ ہی ایک مشکل حریف ثابت ہوا ہے۔ اور امارات میں جس ٹیم کو ہم نے شکست دی اس میں وہاب ریاض ، شاداب، بابر اعظم اور حسن علی جیسے کھلاڑی شامل نہیں تھے۔ ۔آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا
کہ محمد عامر بھی اب فارم میں آگئے ہیں جبکہ نمبر تین پر بابر اعظم بھی اچھا کھیل رہے ہیں۔ٹاؤنٹن میں کل پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔اس حوالے سے دائیں ہاتھ کے اوپنر نے مزید کہا کہ ان کی ٹیم نے میچ کے لیے پچاس اوورز کے مقابلے کے حساب سے ہی تیاری کی ہے لیکن اگر بارش ہوئی تو وہ اسی کے حساب سے منصوبہ بندی کریں گے۔

تازہ ترین خبریں