01:58 pm
محمد عامر کی کیرئیر میں پہلی بار پانچ وکٹیں، ایونٹ کے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بائولر

محمد عامر کی کیرئیر میں پہلی بار پانچ وکٹیں، ایونٹ کے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بائولر

01:58 pm

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا کےخلاف ورلڈ کپ میچ میں محمد عامر نے پانچ وکٹیں حاصل کرکے اپنے کیرئیر کے بہترین فگرز حاصل کر لیے۔ محمد عامر نے 30رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کر لی ہیں۔ ایسا پہلا بار ہوا ہے کہ محمد عامر نے کسی ایک روزہ میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں۔
محمد عامر کا فارم میں واپس آنا پاکستان کےلئے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔ محمد عامردس وکٹوں کے ساتھ ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بائولر بھی بن گئے ہیں۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرکے 307رنز بنا کر آل آئوٹ ہو گئی تھی۔ شاہین شاہ آفریدی نے بھی دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

تازہ ترین خبریں