02:36 pm
شعیب اختر کا سامنا کرتے ہوئے ڈر لگتا تھا، یووراج سنگھ

شعیب اختر کا سامنا کرتے ہوئے ڈر لگتا تھا، یووراج سنگھ

02:36 pm

نئی دہلی ـــ(مانیٹرنگ ڈیسک) یوووراج سنگھ نے انٹرنیشنل کرکٹ سےریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہےجس پر دنیا بھر کے سابق اور موجود کرکٹرز کی جانب سے ان کے لئے پیغامات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔ پاکستان کے سابق تیز بائولر شعیب اختر نے بھی اس موقع پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہےکہ یووراج سنگھ ریٹائرہوگئے ہیں ، دنیائے کرکٹ آج ایک عظیم کھلاڑی سے محروم ہو گئی ہے۔
اس پر یووراج سنگھ نے شعیب اختر کے پیغام کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ شکریہ پایان (بھائی جان )یقین کریں کہ جب آپ گیند پھینکنے کےلئے دوڑتے تھے تو مجھے ڈر لگتاتھا، آپ کا سامنا کرنے کےلئے مجھے بہت زیادہ حوصلہ اکٹھا کرنا پڑتا تھا۔ ہم نے کچھ عظیم جنگیں لڑیں ۔اور وہ لمحات ہمیشہ یاد رہیں گے۔

تازہ ترین خبریں