08:20 am
 آسٹریلیا کے خلاف اہم میچ میں شاداب خان کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ ٹھیک نہیں تھا، وسیم اکرم

آسٹریلیا کے خلاف اہم میچ میں شاداب خان کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ ٹھیک نہیں تھا، وسیم اکرم

08:20 am

ٹانٹن(نیوز ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف اہم میچ میں شاداب خان کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ ٹھیک نہیں تھا۔سوئنگ کے سلطان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم ٹانٹن کی پچ کے پریشر میں آگئی، وکٹ جیسی بھی ہو کوئی اپنا مین باؤلر ڈراپ نہیں کرتا، آج شاداب کو ڈراپ کرنا ویسا ہی تھا جیسا آسٹریلیا اپنے دور میں شین وارن کو ڈراپ کردے، شاداب درمیان کے اوور میں وکٹیں دلواسکتا تھا۔انہوں نے پاکستانی فیلڈنگ کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی فیلڈ میں کافی سست لگ رہے تھے اور ان میں کوئی جان نہیں تھی،
کپتان وکٹ کے پیچھے کھڑا کتنا شور مچاسکتا ہے، کیچز ڈراپ ہوتے ہیں لیکن فیلڈنگ میں پھرتی تو نظر آئے۔ان کا کہنا تھا کہ بیٹنگ میں پارٹنرشپ نہیں لگ سکی جسکی وجہ سے پاکستان ہدف کا تعاقب نہ کرسکا ، وہاب ریاض اور حسن نے بتایا کہ اگر بیٹسمین وکٹ پر رک جاتے تو رن بنانا مشکل نہیں تھا۔وسیم اکرم نے کہا کہ وہاب جب کھیل رہا تھا تو میچ جیتنے کی کچھ امید باقی تھی لیکن سب کو علم تھا کہ بس ایک وکٹ کا فرق تھا اور جب وہ آؤٹ ہوا تو میچ ختم ہوگیا۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ حسن علی کو اپنی باؤلنگ بہتر کرنا ہوگی، ٹی ٹونٹی سٹائل کی باؤلنگ ون ڈے میں نہیں ہوتی، لینتھ بولنگ کی جاتی تو بہتر ہوتا جیسے آسٹریلیا نے کرائی۔بھارت سے میچ سے متعلق سابق کپتان کا کہنا ہے کہ کوہلی الیون اسوقت بہترین فارم میں ہے، پاکستان اس میچ میں انڈر پریشر ہوگا لیکن اب بھی کچھ نہیں بگڑا، پاکستان ماضی بھول کر غلطیوں سے سبق سیکھے اور اچھا کھیلے، ٹیم کم بیک کرسکتی ہے۔یاد رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ کے 17 ویں میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 41 رنز سے شکست دی ہے، گرین شرٹس شکست کے بعد آٹھویں نمبر پر موجود ہے،ٹاپ فور ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

تازہ ترین خبریں