01:32 pm
آسٹریلیامیچ نہیں جیتابلکہ پاکستان میچ ہاراہے ،مائیک ہسی

آسٹریلیامیچ نہیں جیتابلکہ پاکستان میچ ہاراہے ،مائیک ہسی

01:32 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک )آسٹریلیا کے سابق کھلاڑی مائیکل ہسی نے کہا ہے کہ کل کھیلے جانے والا میچ آسٹریلیا نے نہیں جیتا بلکہ پاکستان نے ہارا ہے۔کرکٹ کی معروف ویب سائیٹ کرک انفو سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ٹاپ آرڈر بہت مضبوط ہے اگر کل ایک بھی کھلاڑی سنچری بنا لیتا تو نتیجہمختلف ہوتا۔ان کا کہنا تھا کہ کل کے میچ میں پاکستان کی فیلڈنگ انتہائی ناقص رہی
جس کے باعث آسٹریلیا کو 20 سے 40 رنز مزید حاصل ہوئے، یہی اضافی رنز پاکستان کی شکست کا بھی سبب بنے۔انہوں نے وہاب اور حسن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ لیٹ آرڈر کے بلے بازوں کی جانب سے آخری گیند تک مزاحمت قابل تعریف ہے۔ہسی نے کہا کہ میچ میں ایک لمحہ ایسا آ گیا تھا کہ جتنی گیندیں رہتی تھیں اتنے ہی رنز درکار تھے تاہم پاکستانی ٹیم اس کا فائدہ نہیں اٹھا سکی۔یاد رہے عالمی کپ 2019 کے 17 ویں میچ میں پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 41 رنز سے شکست ہوئی تھی۔قومی ٹیم آسٹریلیا کی جانب سے دیئے گئے 308 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 45 ویں اوور میں 267 رنز بنا کر ہو گئی تھی۔

تازہ ترین خبریں