01:55 pm
 ناقص فیلڈنگ پر مایوس دکھائی دینے والے پاکستانی شہری اختر علی ملک

ناقص فیلڈنگ پر مایوس دکھائی دینے والے پاکستانی شہری اختر علی ملک

01:55 pm

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھو ں ورلڈ کپ میچ میں شکست کاسامنا کرنا پڑا۔ پاکستان کی شکست کی ایک اہم وجہ کھلاڑیوں کی ناقص فیلڈنگ بھی تھی۔ بالخصوص مڈل آرڈر بلے باز آصف علی نے تو حدیں ہی پار کر دیں اور تین آسان کیچ چھوڑے جس کے نتیجے میں آسٹریلیا کو پاکستان کے خلاف بڑا سکور کرنے کاموقع ملا ۔ ایک موقع پر ڈیوڈ وارنر کا ایک شاٹ تھرڈ مین بائونڈری کی پوزیشن پر گیا
جہاں آصف علی کو کیچ پکڑنے کےلئے خاصا وقت ملا لیکن اس کے باوجود وہ کیچ پکڑنے میں ناکامیاب رہے۔ اس کے پس منظر میں کھڑے ہوئے ایک پاکستانی شہری کے تاثرات کیمرے کی آنکھ کو بھا گئے جو کھڑا ہو کر کمر پر ہاتھ رکھ کر آصف علی کو قہر آلود نگاہوں سے دیکھ رہا تھا۔ اس پاکستانی شہری کا نام اخترعلی ملک ہے اور وہ ساڑھے تین گھنٹے کا سفر کرکے یہ میچ دیکھنے آیا ہوا تھا تاہم اسے پاکستانی فیلڈرو ں کی کارکردگی سے خاصی مایوسی ہوئی۔

تازہ ترین خبریں