02:27 pm
پی ایس ایل 5کے تمام میچز پاکستان میں ہوں گے،احسان مانی

پی ایس ایل 5کے تمام میچز پاکستان میں ہوں گے،احسان مانی

02:27 pm

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل فائیو کے تمام میچز پاکستان میں ہوں گے، میچز کیلئے چار وینیوز کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی کو شارٹ لسٹ کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
ان کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کے پاکستان میں انعقاد کیلئے پرامید ہیں، بھارت پہل کرے گا تواس سے دو طرفہ سیریز کھیلیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ کے اختتام تک کپتان، ٹیم منیجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کو نہ چھیڑنے کا فیصلہ کیا ہے، ورلڈ کپ کے بعد تین سالہ کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔

تازہ ترین خبریں