02:36 pm
بھارت اور نیوزی لینڈ کا ورلڈ کپ میچ بارش کے باعث منسوخ

بھارت اور نیوزی لینڈ کا ورلڈ کپ میچ بارش کے باعث منسوخ

02:36 pm

ناٹنگھم (مانیٹرنگ ڈیسک)ورلڈ کپ کے ایک اور میچ میں بارش کو فتح حاصل ہو گئی ہے۔ بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلا جانے والا میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا ہے جس کے نتیجے میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ حاصل ہو گیا ہے۔ ناٹنگھم کے ٹرینٹ برج گراؤنڈ میں دونوں ٹیموں کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے آمنے سامنے آنا تھا تاہم بارش نے ایسا نہ ہونے دیا اور میچ کا ٹاس تک نہ ہو سکا۔
میچ منسوخ ہونے کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا، ایونٹ میں اب تک دونوں ٹیمیں ناقابل شکست ہیں۔ویرات کوہلی کی قیادت میں بھارتی ٹیم 2 اور کین ولیمسن کی قیادت کی کیویز ٹیم 3 میچز میں کامیابی حاصل کر چکی ہے۔پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ 7 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ بھارت 5 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ اس میچ کا منسوخ ہونا پاکستان کے لئے فائدہ مند ہے۔ کیونکہ اتوار کو بھارت کے خلاف میچ میں کامیابی کی صورت میں پاکستان او ر بھارت کے پوائنٹس برابر ہو جائیں گے

تازہ ترین خبریں