02:55 pm
مقابلے کو زیادہ ہوا دینے کی ضرورت نہیں، ثانیہ مرزا

مقابلے کو زیادہ ہوا دینے کی ضرورت نہیں، ثانیہ مرزا

02:55 pm

حیدرآباد(ویب ڈیسک )بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے پاک بھارت میچ کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والے اشتہارات کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا، کہتی ہیں دونوں ممالک میں اس میچ کے حوالے سے پہلے ہی کافی چرچہ ہورہا ہے، مقابلے کو زیادہ ہوا دینے کی ضرورت نہیں ہے۔پاک بھارت ٹاکرا سے قبل ہی آف دی فیلڈ جنگ چھڑ گئی۔ پاکستانیوں نے سوشل میڈیا پر ایڈ بنایا،
بھارتی پائلٹ ابھینندن کو کریکٹر بنایا اور سوالات کیے، پھر چائے کا بھی پوچھا ساتھ ہی کپ چھوڑنے کا بھی کہا گیا۔موکا موکا ایڈ بنانے والے، بھارتیوں کو یہ عمل ایک آنکھ نہ بھایا اور انہوں نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا۔اس تمام تر صورتحال کے بعد بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی میدان آئیں اور ٹویٹر پر لکھا کہ میڈیا پر اشتہارات کے ذریعے اس مقابلے کو بہت زیادہ ہوا دینے کی ضرورت نہیں ہے، دونوں ممالک کے میڈیا ایسے اشتہارات سے اجتناب کریں۔

تازہ ترین خبریں