03:19 pm
پاپوا نیوگنی کی انڈر 19ٹیم کے دس کھلاڑیوں پر ایک ایک سال کی پابندی

پاپوا نیوگنی کی انڈر 19ٹیم کے دس کھلاڑیوں پر ایک ایک سال کی پابندی

03:19 pm

پورٹ مورسبی (ما نیٹرنگ ڈیسک) ضابطہ اخلاق کیخلاف ورزی پر ٹیم کے دس کھلاڑیوں پر ایک سال کی پا بندی لگا دی گئی ہے ۔ ورلڈ کپ کے دوران ہی بڑی خبر آگئی۔ پاپوا نیو گنی کے کرکٹ بورڈ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر انڈر 19كکے دس کھلاڑیوں پر ایک ایک سال کی پابندی عائد کردی ۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا ارتکاب جاپان کے خلاف ورلڈ کپ کوالیفائرمیچ کے دوران کیا گیا۔ جاپان میں منعقدہ انڈر 19 ورلڈ کپ کوالیفائر ایسٹ ایشیا پیسفک ریجن ٹورنامنٹ میں 8 جون کو پاپوا نیوگنی کی ٹیم کو آخری میچ میں میزبان ٹیم کا چیلنج درپیش تھا
اور اسے میچ کیلئے فیورٹ قرار دیا جا رہا تھا لیکن ٹیم کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر پاپوا نیوگنی نے 11 کھلاڑیوں کو معطل کر دیا جس کی وجہ سے اس کی ٹیم کو فورفیٹ ہونا پڑا تھا اور جاپانی ٹیم کو ورلڈ کپ کا پروانہ مل گیا تھا۔پاپوا نیو گنی نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر 10 کھلاڑیوں پر ایک، ایک برس کی پابندی عائد کر دی۔ کرکٹ پی این جی چیف ایگزیکٹو گریگ نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں کا رویہ جو کہ ہم انٹرنیشنل کھلاڑیوں سے توقع رکھتے ہیں کے بالکل برعکس ہے اسلئے انہیں سزائیں دی گئیں ہیں۔

تازہ ترین خبریں