03:33 pm
بھارت کو ہرانے کےلئے فیلڈنگ بہتر بنانی ہوگی، سرفراز احمد

بھارت کو ہرانے کےلئے فیلڈنگ بہتر بنانی ہوگی، سرفراز احمد

03:33 pm

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں کامیابی کےلئے پاکستانی ٹیم کو اپنی فیلڈنگ بہتر بناناہوگی۔دفاعی چیمپئین آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی فیلڈنگ انتہائی ناقص تھی۔پاکستانی کپتان نے کہا کہ جب دو اچھی ٹیم مدمقابل ہوتی ہیں تو فیلڈنگ سے بڑا فرق پڑتا ہے اور ہم نے بہت غلطیاں کی ہیں۔اگر ہم ورلڈ کپ کے دوران بڑی ٹیموں کو ہرانا چاہتے ہیں
تو ایسی غلطیاں نہیں کر سکتے۔سرفراز احمد نے کہا کہ ہماری فیلڈنگ بین الاقوامی معیار کے مطابق نہیں اور بھارت کے خلاف میچ سے قبل ہم اس پر بھرپور محنت کریں گے۔ بھارت ایک مضبوط ٹیم ہے اور اگر ہم فیلڈ پر اسی طرح غلطیاں کرتے رہے تو میچ جیتنے کا موقع گنوا بیٹھیں گا

تازہ ترین خبریں