04:17 pm
 بین الپارلیمانی ورلڈ کپ 2019کےلیے پاکستانی ٹیم کا اعلان

بین الپارلیمانی ورلڈ کپ 2019کےلیے پاکستانی ٹیم کا اعلان

04:17 pm

اسلام آباد، لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) بین الپارلیمانی ورلڈ کپ 2019کےلیے پاکستانی ارکان اسمبلی کی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ زین قریشی کپتان جبکہ علی زاہد نائب کپتان مقرر کر دیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ کےلئے پاکستانی پارلیمینٹیرینز کی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان سمیت وزرا، ڈپٹی اسپیکر، سینیٹرز، صوبائی ارکان اسمبلی کرکٹ ٹیم کا حصہ ہیں،
نوٹیفکیشن کے مطابق رکن قومی اسمبلی زین قریشی کپتان اور علی زاہد وائس کپتان ہوں گے۔گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان بھی ٹیم کے کھلاڑیوں میں شامل ہیں، وزیراعظم عمران خان، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ٹیم کے اعزازی کھلاڑی ہوں گے۔علی نواز اعوان، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری، شہریار خان آفریدی بھی 22 رکنی ٹیم میں شامل ہیں۔ٹیم کے کوچ ایاز اکبر، ٹیم منیجر شہریار خان اور ٹیم اسسٹنٹس مظہر علی اور ابرار حیدر ہوں گے۔واضح رہے کہ بین الپارلیمانی کرکٹ ورلڈ کپ 8 جولائی سے لندن میں 8 ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں