04:18 pm
محمد یوسف اور ہر بھجن سنگھ ایک دوسرے کو چیر پھاڑدینے پر آگئے تھے

محمد یوسف اور ہر بھجن سنگھ ایک دوسرے کو چیر پھاڑدینے پر آگئے تھے

04:18 pm

جہانسبرگ(مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی ٹیم کے مایہ ناز سپن بائولر ہر بھجن سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ ایک ورلڈ کپ 2003کے میچ کے دوران وہ اور محمد یوسف ایک دوسرے کو قتل کرنے پر تل گئے تھے۔ اپنے ایک انٹرویو میں ہر بھجن سنگھ نے انکشاف کیا کہ ورلڈ کپ 2003کا پاکستان اور بھارت کا میچ ایک ہائی وولٹیج مقابلہ تھا جس میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں پر شدید دبائو تھا۔ پاکستان نے 273رنز بنا کر بھارت پر دبائو ڈال دیا تھا ۔ لنچ ٹائم کے دوران بھی دونوں ٹیموں کے کھلاڑی شدید تنائو میں گھر ے ہوئے تھے۔ پاکستانی اور بھار
تی ٹیم کے کھلاڑی کھاناکھانے بیٹھے تو میرے اور محمد یوسف کے مابین نوک جھوک شروع ہو گئی۔ شروعات یوسف نے کی اور انھوںنے میرے مذہب کے حوالے سے نامناسب بات کی۔ جس پر میں مشتعل ہو گیا۔ ہم دونوں کے ہاتھوں میںکانٹے تھے۔ قریب تھا کہ ہم دونوں ایک دوسرے پر ٹوٹ پڑتے۔ لیکن ادھر سے راہول ڈریوڈ اورسری ناتھ جی نے مجھے قابو کر لیا اور ادھر سے وسیم اکرم اور سعید انور نے محمد یوسف کو پکڑ لیا۔ ہر بھجن سنگھ کا کہناتھا کہ آج جب بھی میں اور یوسف اس بات کودہراتےہیں تو بڑی ہنسی آتی ہے۔میری شاہد آفریدی اور شعیب اختر سےبھی اچھی دوستی ہے۔ زبان بھی ایک جیسی ہے لیکن یہ دوستی ہمیشہ بائونڈری لائن کے باہر تک ہی محدود رہتی ہے۔

تازہ ترین خبریں