05:18 pm
آصف علی اور شاہین آفریدی کی جگہ شاداب خان اور حارث سہیل کوکھلائے جانےکاامکان

آصف علی اور شاہین آفریدی کی جگہ شاداب خان اور حارث سہیل کوکھلائے جانےکاامکان

05:18 pm

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ کپ 2019کا سب سے بڑا مقابلہ اتوار کو پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے مابین کھیلا جانے والا ہے۔ میگا ایونٹ میں بھارت پاکستان کے خلاف اب تک ناقابل شکست ہے۔ تاہم قومی ٹیم سے اچھے مقابلے کی توقعات وابستہ کی جا رہی ہیں۔ اس وقت سے سے اہم سوال یہ ہے
کہ پاکستان کی ٹیم کن کھلاڑیوں کے ہمراہ میدان میں اترے گی۔بتایا جارہا ہے کہ بڑے میچ میں دو کھلاڑیوں شاہین شاہ آفریدی اور آصف علی اور ڈراپ کر دیا گیا ہے اور ان کی جگہ شاداب خان اور حار ث سہیل پاکستانی ٹیم کا حصہ ہوں گے ۔ جب کہ یہ بھی پیشگوئی کی جا رہی ہے کہ آئوٹ آف فارم شعیب ملک کو میچ سے ڈراپ کر دیا جائے گا۔ تاہم تاحال اس کی تصدیق نہیں کی جا سکی۔

تازہ ترین خبریں