08:16 am
بھارت کیخلاف میچ میں بابر اعظم نے بڑا سکور بنانے کی ٹھان لی

بھارت کیخلاف میچ میں بابر اعظم نے بڑا سکور بنانے کی ٹھان لی

08:16 am

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک)قومی ٹیم کے ون ڈاؤن بیٹسمین بابر اعظم کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف ورلڈ کپ کے ہائی وولٹیج میچ میں بڑا سکور بنانے کی ٹھان لی ہے۔ ٹیم متحد اور روایتی حریف کو ہرانے کیلئے پر اُمید ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی میرے آئیڈیل ہیں، ان کی ویڈیوز دیکھ کر اپنے کھیل کو بہتر بنانے کی کوشش کرتا ہوں، امید ہے کہ جلد کوہلی کی طرح میچ جتوانے کی صلاحیت حاصل کر لوں گا۔بابر
اعظم نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کا فائنل بھول نہیں سکتے۔ بھارت کیخلاف یادگار فتح کل ہی کی بات لگتی ہے لیکن اب نئے میچ کے لئے مجھ پر کوئی دبائو نہیں ہے۔ ہم نے بھارت کو ہرانے کیلئے الگ پلاننگ کی ہوئی ہے، پر امید ہیں کہ بھارت کو ہرائیں گے۔پاکستانی ٹیم کے کمزور ہونے کے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ ہماری ٹیم ٹورنامنٹ کی کمزور ٹیم ہے، جو گزر گیا اس کے بارے میں نہیں سوچ رہے اور جو آرہا ہے اس میچ پر توجہ ہے امید ہے کہ بھرپور محنت اور پلاننگ کے ساتھ بھارت کو ہرائیں گے۔ بھارت کو ہرائیں گے اور ورلڈ کپ میں اپنے امکانات کو روشن رکھیں گے۔ بڑے میچ میں بڑی کارکردگی دکھانا چاہتا ہوں، اس میچ میں ٹیم کا ہر پلیئر سو فیصد دینے کیلئے پرعزم ہے۔ ۔بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پاک بھارت میچ اور وہ بھی ورلڈ کپ کا مقابلہ پوری دنیا میں دیکھا جاتا ہے، ایسا میچ جس میں ایک اچھی کارکردگی کسی بھی کھلاڑی کو راتوں رات ہیرو بناسکتی ہے۔ پلیئرز بڑے میچ کیلئے ذہنی طور پر تیار ہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان ہمیشہ زبردست میچ ہوتا ہے اور اس میچ پر ہرکسی کی نظر ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ انفرادی کارکردگی کی بجائے ٹیم کی جیت میں کردار ادا کرنا چاہوں گا، بھارت کا بولنگ اٹیک اچھا ہے لیکن ہم بھی تیار ہیں، انگلینڈ کا اٹیک بھی اچھا تھا اور اس کے خلاف بھی ٹیم نے اچھا پرفارم کیا تھا۔ جسپریت بمرا کیخلاف کوئی خاص پلاننگ نہیں، جیسا ہر میچ کی تیاری ہوتی ہے، ویسی ہی تیاری ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبریں