01:10 pm
پاکستان اوربھارت کامقابلہ بارش جیت جائے گی ،شعیب اختر

پاکستان اوربھارت کامقابلہ بارش جیت جائے گی ،شعیب اختر

01:10 pm

مانچسٹر(ویب ڈیسک) سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے پیش گوئی کی ہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے سلسلے میں اتوار کو ہونے والے پاکستان مقابلہ بھارت میچ میں بارش جیت جائے گی۔آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 ءمیں انگلینڈکا موسم شائقین اور ٹیموں کے لیے سر کا درد بنا ہوا ہے اور اب تک کھیلے جانے والے 19 میچز میں سے 4 اہم میچز بارش کی نظر ہو چکے ہیں ،روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی عوام شش و پنج کا شکار ہیں
کہ 16 جون کو ہونے والا میچ بھی کہیں بارش کی نذر نہ ہو جائے۔راولپنڈی ایکسپریس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ شیئر کی جس میں پاکستانی کپتان سرفراز احمد اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی ٹاس سیشن کے بعد بارش کے پانی میں تیرتے ہوئے پویلین لوٹ رہے ہیں جبکہ کرکٹ ایکسپرٹ گراؤنڈ میں موجود ایک پانی میں تیرتی کشتی کے اوپر کھڑے تجزیہ دے رہے ہیں،شعیب اختر نے اس تصویر کو شیئر کرکے ساتھ لکھا کہ کل کے میچ میں کچھ ایسا ہی ہوتا نظر آ ہا ہے۔سپیڈ سٹار کی اس ٹویٹ کو یوراج سنگھ نے بھی اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کیا جس کے بعد اس پوسٹ پر دونوں ملکوں کے ٹوئٹر صارفین کی جانب سے خوب کمنٹس کئے گئے اور موسم سے متاثر ہونے کے خدشے پر دونوں ٹیموں پر لطیفے بھی بنائے۔انگلینڈ کے موسم کو لے کر سبھی شائقین آئی سی سی سے نالاں ہیں، کچھ لوگ آئی سی سی کو مذاق کا نشانہ بنا رہے ہیں اور کچھ تشدید غصے میں نظر آرہے ہیں۔یاد رہے کہ برطانوی محکمہ موسمیات نے کل مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ میں ہونےوالے میچ کے دوران بارش کی پیش گوئی کی ہے، کل پاکستان اور بھارت کا یہ ورلڈ کپ کے سلسلے میں ہونےوالا 7 واں ٹاکرا ہوگا، ماضی میں ہونےوالے سبھی میچز میں بھارت فا تح رہا ہے۔

تازہ ترین خبریں