03:04 pm
مانچسٹر کے میدان میں موسلا دھار بارش شروع ہو گئی،کل بھی بارش کی پیشگوئی

مانچسٹر کے میدان میں موسلا دھار بارش شروع ہو گئی،کل بھی بارش کی پیشگوئی

03:04 pm

مانچسٹر (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے مابین کل مانچسٹر میں ورلڈ کپ کا سب سے بڑا میچ کھیلا جانے والا ہے۔ جس کے لئے 25ہزار لوگوں کی گنجائش کے سٹیڈیم کے کھچا کھچ بھرجانے کے امکانات توہیں ہی ۔ اربوں لوگ ٹیلی ویژ ن پربھی اس میچ کو براہ راست دیکھیں گے ۔ لیکن ان اربو ں لوگوں کےلئے اب ایک بری خبر آگئی ہے۔ اس وقت مانچسٹر میں انتہائی موسلا دھار بارش شروع ہو گئی ہے۔
اس کے علاوہ کل میچ سے قبل بھی بارش شروع ہونے کے قومی امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ اور اس کے پچاس فیصد امکانات بتائے گئے ہیں۔ دو روایتی حریفوں کے مابین ہونے والے اس ہائی وولٹیج میچ کابڑی شدت اور بے چینی سے انتظار کیا جا رہا تھا۔یہاں تک کہ 30هہزار روپے مالیت کی ٹکٹ کی چھ لاکھ روپے میں فروخت کی گئی تھی لیکن میچ کے بارش سے متاثر ہونے صورت میں نہ صرف دنیا بھر کے شائقین کرکٹ اچھی کرکٹ دیکھنے سے محروم رہ جائیں گےبلکہ لوگوں کے بھاری رقوم دے کر خریدے گئے ٹکٹ بھی پانی میں بہہ جائیں گے۔

تازہ ترین خبریں