08:00 am
گوجرانوالہ: کمشنر گولڈ کپ کبڈی ٹورنامنٹ حافظ آباد کی ٹیم نے جیت لیا

گوجرانوالہ: کمشنر گولڈ کپ کبڈی ٹورنامنٹ حافظ آباد کی ٹیم نے جیت لیا

08:00 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) گوجرانوالہ میں کمشنر گولڈ کپ کبڈی ٹورنامنٹ کا فائنل حافظ آباد کی ٹیم نے سولہ پوائنٹس سے جیت لیا۔ ٹورنامنٹ میں دلچسپ مقابلے ہوئے جس سے کھلاڑی ہی نہیں تماشائی بھی بے حد محظوظ ہوئے۔جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ میں کمشنر گولڈ کپ
کبڈی ٹورنامنٹ کے فائنل میں گوجرانوالہ اور حافظ آباد کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نےایک دوسرے پر قینچی، جھپا اور لپیٹے لگا کر میچ کو دلچسپ بنا دیا۔میچ کے دوران کھلاڑی ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے لیے ایڑھی چوٹی کا زور لگاتے رہے تاہم کانٹے دار مقابلوں کے بعد حافظ آباد کی ٹیم فاتح ہوئی جس نے سولہ پوائنٹس سے یہ ٹورنامنٹ جیت لیا۔ کبڈی کے میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر شائقین نے کھلاڑیوں کو دل کھول کر داد دی۔

تازہ ترین خبریں