09:25 am
 کپتان سرفراز احمد کو ٹیم میں ہونے والی گروپ بندی کا علم تھا پھر بھی اسے ختم نہ کرواسکے ، معین خان

کپتان سرفراز احمد کو ٹیم میں ہونے والی گروپ بندی کا علم تھا پھر بھی اسے ختم نہ کرواسکے ، معین خان

09:25 am

اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے کہا ہے کہ اگر ٹیم کے موجود کپتان سرفراز احمد کو ٹیم میں ہونے والی گروپ بندی کا علم تھا لیکن وہ پھر بھی اسے ختم نہ کرواسکے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ کپتان کے اہل نہیں ہیں۔کراچی میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معین خان نے ٹیم میں گروپ بندی، قومی ٹیم کی ورلڈکپ میں کارکردگی اور ٹیم کی ایونٹ میں واپسی کی بات کی۔واضح رہے
کہ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق بھارت کے خلاف شکست کے بعد سرفراز احمد نے ڈریسنگ روم میں بغیر کسی کھلاڑی کا نام لیے ان کا کہنا تھا کہ اگر ان کے ساتھ کچھ برا ہوا تو ان کے ساتھ مزید لوگ جائیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مذکورہ معاملے پر سوال کے جواب میں معین خان نے بتایا کہ انہوں نے سرفراز احمد کے اس بیان کو نہیں سنا، تاہم اگر ایسے کچھ الفاظ سرفراز احمد نے کہے ہیں وہ غلط ہیں کیونکہ ابھی ٹورنامنٹ ختم نہیں ہوئے۔سابق وکٹ کیپر بیٹسمین نے کہا کہ ٹیم میں اگر گروپ بندی ہے اور سرفراز اس پر قابو پانے میں ناکام ہوگئے ہیں تو وہ پھر کپتانی کے اہل نہیں ہیں۔

تازہ ترین خبریں