09:39 am
 ملک کے لئے کچھ کرنا چاہتا ہوں لیکن کئی کوششوں کے باوجود مجھے ناکامی ہوئی،عتیق الزماں

ملک کے لئے کچھ کرنا چاہتا ہوں لیکن کئی کوششوں کے باوجود مجھے ناکامی ہوئی،عتیق الزماں

09:39 am

لا ہور (نیوز ڈیسک )مکی آرتھر نے تین سالوں کی کوچنگ میں پاکستان کرکٹ کو جو دیا اس کے بعد اب یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ کون ہوگا نیا ہیڈ کوچ؟ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کے غیر ملکی کوچنگ اسٹاف کی کارکردگی پر ماہرین سوالات اٹھارہے ہیں ایسے میں مانچسٹر میں موجود پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر عتیق الزماں کو شکوہ ہے کہ میں ملک کے لئے کچھ کرنا چاہتا ہوں لیکن کئی کوششوں کے باوجود مجھے ناکامی ہوئی
۔کراچی سے تعلق رکھنے والے عتیق مانچسٹر میں رہتے ہیں برطانوی شہری بن گئے ہیں اور لنکا شائر کاونٹی کی خواتین ٹیم کے ہیڈ کوچ ہیں جبکہ وہ پاکستان میں سوئی سدرن گیس کے بھی ہیڈ کوچ ہیں۔سابق ٹیسٹ کیپر کہتے ہیں کہ پی سی بی میں کام کرنے کے لئے کئی بار اشتہار پڑ ھ کر درخواست دی ،قومی اکیڈمی کے ڈائر یکٹر مدثر نذر نے وعدہ بھی کیا لیکن میری خدمات سے فائدہ اٹھایا نہیں گیا۔عتیق الزماں کوچنگ میں ماسٹرز کر چکے ہیں۔

تازہ ترین خبریں