11:03 am
بدترین کارکردگی کے باوجود پی سی بی کا سرفراز احمد کو کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ

بدترین کارکردگی کے باوجود پی سی بی کا سرفراز احمد کو کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ

11:03 am

لاہور (نیوز ڈیسک )کرکٹ بورڈ کا عالمی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی بدترین کارکردگی کے باوجود کپتان سر فراز احمد کی فوری تبدیلی سے متعلق کوئی فیصلہ کرنے سے گریز کیا گیا ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا سرفراز احمد کو کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو فی الحال تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے
۔بتایا گیا ہے کہ کرکٹ بورڈ نے عالمی کپ میں قومی ٹیم کی بدترین کارکردگی کے باوجود کپتان کی فوری تبدیلی سے متعلق کوئی فیصلہ کرنے سے گریز کیا ہے۔ پی سی بی نے سرفراز احمد کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ٹیم میں گروپنگ نہیں ہے۔ ٹیم ٹورنامنٹ میں اچھا پرفارم کرنا چاہتی ہے اور ورلڈ کپ کے بقیہ چار میچوں میں اچھی کارکردگی دکھاکر اپنے ناقدین کو غلط ثابت کرے گی۔

تازہ ترین خبریں