11:34 am
پاکستانی ٹیم کیلئے بقیہ چاروں میچز میں جیت کے ساتھ سیمی فائنل تک پہنچنے کی ہلکی سی امید باقی ہے

پاکستانی ٹیم کیلئے بقیہ چاروں میچز میں جیت کے ساتھ سیمی فائنل تک پہنچنے کی ہلکی سی امید باقی ہے

11:34 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کی روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کیلئے بقیہ چاروں میچز میں جیت کے ساتھ سیمی فائنل تک پہنچنے کی ہلکی سی امید باقی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کی تینوں ٹاپ فیورٹ ٹیموں (انگلینڈ، آسٹریلیا، انڈیا) کے خلاف میچز کھیل چکی ہے جس کے بعد اس کے پاس اگلے چاروں میچز جیتنے کے چانسز موجود ہیں۔پاکستان ٹیم کا اگلا میچ 23 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف ہوگا
جو اپنے ابتدائی تین میچز ہار چکی ہے۔ پاکستان کا نیوزی لینڈ کے ساتھ میچ دلچسپ ہوگا جبکہ بنگلہ دیش اور افغانستان کے خلاف میچز آسان ہوں گے۔اگر پاکستان ٹیم اپنے اگلے چاروں میچز جیت جاتی ہے تو پوائنٹس ٹیبل پر اس کے 11 پوائنٹس ہوجائیں گے، جس کے باعث اس کیلئے سیمی فائنل تک پہنچنے کے اس صورت میں امکانات روشن ہوجائیں گے جب ٹاپ فور ٹیمیں (آسٹریلا، نیوزی لینڈ، انڈیا، انگلینڈ) میں سے کوئی زیادہ سے زیادہ میچز ہار کر پوائنٹس گنوادے۔