04:27 pm
ہیڈ کو چ اور سلیکٹر کوہٹانے سے بھی کھلاڑی تو یہی رہیں گے، وسیم اکرم

ہیڈ کو چ اور سلیکٹر کوہٹانے سے بھی کھلاڑی تو یہی رہیں گے، وسیم اکرم

04:27 pm

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق کپتان وسیم اکرم کہتے ہیں کہ ملک میں ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے تو سفارشی کلچر ختم کرنا ہوگا ۔اپنے ایک انٹرویو میں وسیم اکر م کہتے ہیں کہ کوچ اور سلیکٹر کو ہٹانے سے کیا ہوگا، کھلاڑی تو سب یہی ہیں ۔ سفارشی آگے نہیں جا کر پرفارم نہیں کر سکتا ۔ ہمیں اپنی کرکٹ میں فرسٹ کلاس کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ بھارت فرسٹ کلاس پر پیسا لگا رہا ہے۔ ہمارے بورڈ کے پاس پیسا موجود ہے
لیکن اسے خرچ کرنےکی بھی ضرورت ہے۔ڈومیسٹک لیول پر کرکٹ کو بہتر بنائے بغیر اچھے کھلاڑی سامنے نہیں لائے جا سکتے۔اس نظام کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین خبریں