09:12 am
شعیب اختر نے سونالی بیندرے اوردیا مرزا کے ساتھ اپنے معاشقے کی خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے تردید کردی

شعیب اختر نے سونالی بیندرے اوردیا مرزا کے ساتھ اپنے معاشقے کی خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے تردید کردی

09:12 am

کراچی(نیوز ڈیسک ) راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے بالآخر بالی ووڈ اداکاراؤں سونالی بیندرے اور دیا مرزا کے ساتھ معاشقے اور سونالی بیندرے کو اغوا کرنے کی خبروں پر خاموشی توڑ ہی دی۔پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کی شخصیت کے سحر میں تو کئی خواتین گرفتار رہیں لیکن بھارتی اداکاراؤں سونالی بیندرے اور دیا مرزا کے ساتھ ان کا نام سب سے زیادہ جوڑا گیا۔
ماضی میں میڈیا پر چلنے والی خبروں کے مطابق شعیب اختر سونالی کی محبت میں اس حد تک آگے بڑھ چکے تھے کہ انہوں نے کہا تھا اگر سونالی نے ان سے شادی کرنے سے انکار کیا تو وہ انہیں اغوا کرلیں گے۔اب پہلی بار شعیب اختر نے سونالی بیندرے اوردیا مرزا کے ساتھ اپنے معاشقے کی خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے اس بات کی تردید کردی ہے کہ انہوں نے کبھی سونالی بیندرے کو اغوا کرنے کی بات کہی تھی۔ راولپنڈی ایکسپریس نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ سونالی بیندرے کو بطوراداکارہ جانتے ہیں لیکن وہ آج تک کبھی سونالی سے ملے ہی نہیں ہیں۔ انہو ںنے مزید کیا کچھ کہا جا ننے کیلئے ویڈیو دیکھئے

تازہ ترین خبریں